چیئرمین اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء، ٹاؤن وائس چیئرمین عفان صغیرصدیقی، میونسپل کمشنر اورنگی ٹاؤن آغافہداور علماء کرام کے ہمراہ جشن عید ملیلاد النبی کے حوالے سے جلوس کے راستوں کا معائینہ کررہے ہیں۔

اورنگی ٹاؤن میں جشن عیدمیلاالنبی ﷺ کو شایان شان طریقہ پر منانے کیلئے سہولیات کی فراہمی کا عمل برق رفتاری سے مکمل کرنے کیلئے جلداز جلداقدامات کیئے جائیں...

2738 0
2738 0

اورنگی ٹاؤن میں جشن عیدمیلاالنبی ﷺ کو شایان شان طریقہ پر منانے کیلئے سہولیات کی فراہمی کا عمل برق رفتاری سے مکمل کرنے کیلئے جلداز جلداقدامات کیئے جائیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء نے ٹاؤن وائس چیئرمین عفان صغیرصدیقی ،میونسپل کمشنر اورنگی ٹاؤن آغافہد،پی ایس 95کے جنرل سیکریٹری اور علماء اکرام کے ہمراہ جشن عیدمیلاالنبی کے حوالے سے جلوس کے راستوں کا معائینہ کرتے ہوئے کیا اورعلماء اکرام کو جشن ولادت کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تمام مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کو برق رفتاری سے مکمل کیا جارہا ہے جلوس کے راستوں پر گڑھوں کوبھرنے کے بعد لیول کرنے کے ساتھ ساتھ اور مختلف مقامات پر جشن ولادت کے حوالے سے منعقد کی جانے والے تقریبات کے اطراف وسائل کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے ٹاؤن چیئرمین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مساجد کے اطراف،جلوس اور ریلیوں کے راستوں میں صفائی ستھرائی ،گرین بیلٹس پر پودے لگانے اور سیوریج سسٹم کی درستگی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ٹاؤن چیئرمین نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو جشن عیدمیلاالنبی کے حوالے سے جاری انتظامات کو بروقت مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ اورنگی میں سہولیات فراہم کرنے والے دیگر اداروں کے اشتراک سے فراہمی و نکاسی آب کی لائینوں میں موجود رساؤ کے خاتمہ،گرین بیلٹس کی صفائی اور جلوس کی گذگاہوں پر موجود تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے اس موقع پر انکے ہمراہ ایکسین بی اینڈ آر،محکمہ ایم اینڈ ای ،محکمہ پارکس اور محکمہ سینٹیشن کے افسران بھی موجود تھے۔

In this article

Join the Conversation