چیئرمین اورنگی محمد جمیل ضیاء وائس چیئرمین اورنگی ٹاؤن عفان صغیر صدیقی اور میونسپل کمشنر آغا فہد کے ہمرا کونسل کے عام اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔

اورنگی ٹاؤن میں عوامی مسائل کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کے فوری خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کیئے جائیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء...

24927 0
24927 0

اورنگی ٹاؤن میں عوامی مسائل کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کے فوری خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کیئے جائیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء نے ٹاون کونسل اورنگی کے عام اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ٹاون وائس چیئرمین اورنگی عفان صغیر صدیقی اور میونسپل کمشنر آغافہد ہمراہ موجود تھے اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اجلاس میں اراکین ٹاون کونسل اور افسران نے شرکت کی اور اورنگی ٹاؤن میں عوامی سہولیات کی فراہمی کے عمل کے آغاز کیلئے جامعہ حکمت عملی کے تحت کاموں کے آغاز کیلئے لائحہ عمل بھی ترتیب دیا گیا جبکہ جشن عیدمیلادالنبی کی تیاریوں کے حوالہ سے علماء اکرام کی تجاویز کی روشنی کی میں ہنگامی بنیادوں پر جاری اقدامات کی تعریف اجلاس میں موجود میونسپل کمشنر نے جشن عید میلادانبی کے انتظامات کے حوالہ سے کئے جانے والے کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جشن ولادت کے حوالے سے جلوس کی گزرگاہوں اور محافل کے مقامات پر اراکین کونسل اور منتظمین کی مشاورت سے ہر یونین کونسل میں اقدامات کئے جا رہے ہیں اجلاس میں آج کے ایجنڈے میں شامل قراردادوں کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیا، آخر میں ٹاؤن چیئرمین نے اجلاس میں شریک تمام اراکین ٹاون کونسل سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اراکین کونسل نے جس مثبت انداز میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اورنگی کیلئے پیش کی جانے والی قراردادوں کو کثرت رائے سے منظور کیا اس پر میں ان کا بے حد ممنون و مشکور ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ اورنگی ٹاؤن کی عوام اور ملازمین کی فلاح اور بہبود کیلئے کئے جانے عمل میں ہمیشہ اعتماد اور اتفاق کامظاہرہ کرینگے ۔

In this article

Join the Conversation