الیکشن کمیشن کا جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرانے کا اعلان

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کرائے جائیں گے۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

836
836

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کرائے جائیں گے۔

جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر 2023 کو جبکہ ابتدائی حلقہ بندیوں کی تجاویز کی سماعت کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر 2023 کو جاری کی جائے گی۔

اس عمل کے 54 روز کے اندر یعنی جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں پاکستان میں عام انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔

In this article