چیئرمین اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء ٹاؤن وائس چیئرمین عٖفان صغیر صدیقی اور میونسپل کمشنر اورنگی ٹاؤن آغا فہد کے ہمراہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اورنگی کا پہلا بجٹ برائے مالی سال 2023-24 کا متوازن بجٹ پیش کررہے ہیں۔

چیئرمین اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء نے ٹاؤن وائس چیئرمین عفان صغیرصدیقی ،میونسپل کمشنر اورنگی ٹاؤن آغافہدکے ہمراہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اورنگی کاپہلا بجٹ برائے مالی سال 2023-2024کیلئے...

2379 0
2379 0

چیئرمین اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء نے ٹاؤن وائس چیئرمین عفان صغیرصدیقی ،میونسپل کمشنر اورنگی ٹاؤن آغافہدکے ہمراہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اورنگی کاپہلا بجٹ برائے مالی سال 2023-2024کیلئے 01ارب 04کروڑ50ؒٓلاکھ روپے مالیت کا متوازن بجٹ پیش کردیا ہے غیر ترقیاتی کاموں کا تناسب60.29فیصد جبکہ ترقیاتی مصارف کا تناسب 39.71فیصد ہے جوپچھلے بجٹ کے مقابلے میں 5ٰٰٖٖفیصد زیادہ ہے ٹاؤن چیئرمین نے بجٹ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے 41کروڑ 50لاکھ روپے مختص کیئے گئے ہیں جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں 63کروڑروپے رکھے گئے ہیں بجٹ میں آئندہ مالی سال کے ذرائع آمدن میں حکومت سندھ سے آکٹرائے ضلع ٹیکس کی مد میں 72کروڑ روپے ،پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 1کروڑ 50لاکھ روپے ،انتظامیہ اورنگی ٹاؤن نے اپنے ذرائع آمدن3کروڑ 50روپے ،حکومت سے متوقع گرانٹ کی مد میں 2کروڑ 50لاکھ روپے ، OZTکے بقایا جات کی مد میں 25کروڑ روپے جبکہ کل آمدن برائے 2022-23کی مد میں 1ارب 04کروڑ50ؒٓلاکھ روپے آمدنی کا تخمینہ لگایا گیا ہے ٹاؤن چیئرمین نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا بجٹ متوازن ہے تنخواہوں میں35فیصد اضافہ جسکی وجہ سے غیر ترقیاتی مصارف کا تناسب بڑھ گیا ہے مختلف شعبہ جات کے تحت جو رقوم تجویز کی گئی ہے ان کی تفصیل حسب ذیل ہیں ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 50کروڑ،مصارف سائر کی مد میں 10کروڑ10لاکھ روپے ،مصارف مرمت ودرستگی کیلئے 2کروڑ 90لاکھ روپے ،محکمہ B&R(انجینئرنگ)جنرل ترقیاتی کاموں کیلئے 6کروڑ روپے،جاری ترقیاتی کاموں کیلئے 6کروڑ روپے ، چیئرمین بلڈنگ میں ترقیاتی کاموں کی مد میں 1کروڑ 45لاکھ روپے ،محکمہ M&E( انجینئرنگ)2کروڑروپے ،محکمہ پارکس 2کروڑ روپے ،کپیٹل کی مد میں 1کروڑ 45لاکھ روپے ،واجبات کی ادائیگی کیلئے 13کروڑ روپے ،ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اورنگی کی 08 یونین کمیٹیوں میں وائس چیرمین اور مخصوص نشستوں کے تجویز کردہ ترقیاتی کاموں کیلئے 9کروڑ 60ؒٓلاکھ روپے ،ملازمین کے علاج ومعالجہ کی ادائیگی کیلئے 50لاکھ روپے ،دوران ملازمت فوتگی کی صورت میں مالی معاونت کیلئے 50لاکھ روپے جبکہ ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے 60لاکھ روپے رکھے گئے ہیںٹاؤن چیئرمین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ کی تیاری ایک کٹھن اور محنت طلب کام ہے جسے میونسپل کمشنر آغافہد ،اکاؤنٹ آفیسر عمران سیال اور انکی ٹیم بہت محنت سے تیار ی کی اس پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں آخر میں ٹاؤن چیئرمین نے اجلاس میں شریک ،اراکین کونسل ،تمام افسران شکریہ ادا کیا

In this article

Join the Conversation