چیئرمین اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء میونسپل کمشنر ظفر اقبال مغل کے ہمراہ خواتین پارک میں گھاس کی کٹائی اور سینٹرل آئی لینڈ کی جگہ کا جائزہ لے رہے ہیں اس موقہ پر انکے ہمراہ پی اس 95 کے جنرل سیکریٹری اور ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس بھی موجود ہیں

چیئرمین اورنگی ٹاون حاجی جمیل ضیاء نے کہا ہیکہ پودے ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ماحول کو خوبصورت بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں ان...

3581 0
3581 0

چیئرمین اورنگی ٹاون حاجی جمیل ضیاء نے کہا ہیکہ پودے ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ماحول کو خوبصورت بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر ظفر اقبال مغل کے ہمراہ خواتین پارک میں گھاس کی کٹائی اور سینٹرل آئی لینڈ کی جگہ کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر اور دیگر بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارک میں خواتین ،نوجوانوں اور بچوں کوتفریحی اور کھیل کود کے مواقع فراہم کرنے کیلئے تزین وآرائش اور روشنی کی صورتحال کی بہتری کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ سینٹرل آئی لینڈ کی تعمیر اور تزین وآرائش سے اورنگی ٹاؤن کی عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول میسر آئے گا موقع پر موجود ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس کو ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا خواتین پارک میں گھاس کی کٹائی اور روشنی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سینٹرل آئی لینڈ کو خوشنما بنانے کیلئے گھاس اور پھول دار پودے لگانے کیلئے فوری اقدامات کیئے جائیں پارک اور سینٹرل آئی لینڈ میں صفائی ستھرائی اور دیکھ بھال کیلئے عملے کی تعیناتی کو بھی یقینی بنایا جائے میونسپل کمشنر نے ٹاؤن چیئرمین کو اورنگی ٹاؤن کی حدود میں موجود پارکس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام دستیاب پارکس کی تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جبکہ خواتین پارک میں گھاس کی کٹائی اور روشنی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سینٹرل آئی لینڈکی تعمیروتزین وآرائش کیلئے فوری اقدامات کیئے جائیں گے پارک میں صفائی ستھرائی اور دیکھ بھال کیلئے عملے کی تعیناتی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔

In this article

Join the Conversation