چیئرمین بلدیہ غربی اظہارالدین احمد خان اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ آل کراچی ماربل انڈسٹر یزایسوسی ایشن کے ذمہ داران سے ملامات کر رہے ہیں

بلدیہ غربی مین رہائش پذیر عوام کے ساتھ ساتھ کاروباری حضرات کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین...

613 0
613 0

بلدیہ غربی مین رہائش پذیر عوام کے ساتھ ساتھ کاروباری حضرات کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان ن اراکین ڈسٹرکٹ کو نسل اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ آل کراچی ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے ذمہ داران سے ملاقات کے موقع پر کیا ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ منگھوپیر روڈ تباہ حالی کا شکار ہے اس کے علاوہ سیوریج سسٹم ، صفائی ستھرائی اور کچرے کی صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہوچکی ہے اسٹریٹ لائیٹس نہ ہونے کی وجہ سے اندھیرے کا راج جس کی وجہ سے شام چھ بجے کے بعد لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال اس قدر خراب ہوجاتی ہے کہ مالکان یہاں آنے کا سوچ بھی نہیں سکتے لینڈ مافیا بھی یہاں بہت سرگرم ہے اور آئے دن زمینوں پر قبضہ ہونے کے واقعات سامنے آرہے ہیںاس موقع پر چیئرمین نے کہا کہ وہ اس تمام صورتحال سے بخوبی آگاہ ہیں اور آپ کی تمام شکایات متعلقہ اداروں اور دیگر یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے محکموں کو بھی آگاہ کریں گے باہر سے آنے والے ڈیلی گیشن جوکہ ایشیاء کی سب سے بڑی ماربل انڈسٹری دیکھنا چاہتے ہیں مگر ناموافق حالات کی وجہ سے انہیں یہاں کا وزٹ نہیں کراتے مسائل کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ محدود وسائل کا ہونا ہے اس کے باوجود ماربل انڈسٹری سے متصل گلیوں کی تعمیر و مرمت ، اسٹریٹ لائیٹس کی تنصیب اور صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری لانے کیلئے اقدامات فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا چیئرمین نے ایسوسی ایشن کے ذمہ داران سے کہا کہ وہ ٹیکس ریکوری میں انتظامیہ سے تعاون کریں اور ٹیکس ریکوری کیلئے آنے والے انسپکٹرز کو پیسے دینے کے بجائے چالان بینک میں جمع کرائیں۔

In this article

Join the Conversation