چیئر مین بلدین احمد خان یوسی 7 میں ترک مارکیٹ میں موجود مسائل کا جائزہ لے رہے ہیں

بلدیہ غربی میں سہولیات کی فراہمی کے عمل کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ان خیالات کااظہار...

456 0
456 0

بلدیہ غربی میں سہولیات کی فراہمی کے عمل کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ان خیالات کااظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے یوسی 7 میں تر ک مارکیٹ یونین کے ذمہ داران سے ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پر منتخب بلدیاتی نمائندے اور بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ترک مارکیٹ یونین کے ذمہ داران نے بلدیہ غربی کی تعمیر و ترقی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے ترک مارکیٹ کے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ سیوریج سسٹم کی خرابی کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف عوام کو آمد و رفت میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں چیئرمین نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں سیوریج سسٹم کی ازسر نو بحالی کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل کو حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے بعد ازاں انہوں مارکیٹ کادورہ کیا اور موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو سیوریج سسٹم کی فوری بحالی کیلئے اقدامات یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سڑکوں و گلیوں کی مرمت اور اسٹریٹ لائیٹس کی تنصیب کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کے احکامات جاری کیئے۔

In this article

Join the Conversation