چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان میونسپل کمشنروسیم مصطفیٰ سومرو کے ہمراہ چاروں زونوں کے بلدیاتی افسران سے میٹنگ کررہے ہیں

بلدیہ غربی میں جاری سہولیات کی فراہمی کے عمل کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل سے استفادہ حاصل کیا جائے ان خیالات کا...

469 0
469 0

بلدیہ غربی میں جاری سہولیات کی فراہمی کے عمل کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل سے استفادہ حاصل کیا جائے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو کے ہمراہ چاروں زونوں کے بلدیاتی افسران سے میٹنگ کے موقع پر کیا میٹنگ میں چاروں زونوں کے ایکسین اور دیگر شعبہ جاتی افسران بھی موجود تھے چیئرمین نے بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام یونین کمیٹیوں میں جاری کاموں کو اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کی مشاورت سے مکمل کیا جائے خصوصا صفائی ستھرائی اورسیوریج سسٹم کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں جبکہ سڑکوں اور اندرونی گلیوں کی تعمیر ومرمت کے کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ لائیٹس کی مرمت و تنصیب کا عمل بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے میونسپل کمشنر نے کہا کہ سہولیات کی فراہمی کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس عمل میں مرتکب پائے جانے والوں کے خلاف سخت دفتری کاروائی عمل میں لائی جائے گی بلدیاتی افسران نے بلدیہ غربی میں جاری کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی اور سیوریج سسٹم کی بہتری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیئے جارہے ہیں جبکہ سڑکوں اور اندرونی گلیوں کی تعمیر و مرمت کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ لائیٹس کی تنصیب کا عمل بھی برق رفتاری سے مکمل کیا جارہا ہے ۔

In this article

Join the Conversation