چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان میونسپل کمشنر وسیم مصطفیٰ سومرو کے ہمراہ ایرانی کیمپ امام بارگاہ کے اطراف جاری کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں اس موقع پر ارکین ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں

بلدیہ غربی کی حدود میں موجود امام بارگاہوں کے اطراف اورجلوس کی گذرگاہوں پر جاری کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو...

382 0
382 0

بلدیہ غربی کی حدود میں موجود امام بارگاہوں کے اطراف اورجلوس کی گذرگاہوں پر جاری کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے ایرانی کیمپ امام بارگاہ کے منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمیونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو، اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے منتظمین نے محرم الحرام کے حوالے سے کرائے جانے والے کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ انتظامیہ بلدیہ غربی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عزاداران کو سہولیات کی فراہمی کے عمل میں کوئی کثر نہیں اٹھا رکھے گی چیئرمین نے منتظمین کو یقین دلاتے ہوئے کہا امام باگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اورسیوریج سسٹم کی بہتری کے ساتھ ساتھ سی سی فلورنگ کے کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کیا جارہا ہے جبکہ امام بارگاہوں کے اطراف اور متصل گلیوں میں روشنی کیلئے اضافی لائیٹس بھی نصب کی جارہی ہیں چیئرمین نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گذرگاہوں پر جاری کاموں کو عاشورہ سے قبل مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل سے استفادہ حاصل کیا جائے جبکہ میونسپل کمشنر نے افسران کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے جاری کاموں میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور عمل میں مرتکب پائے جانے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

In this article

Join the Conversation