چیئر مین بلدین احمد خان اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کے ہمراہ امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کررہے ہیں اس موقع پر بلدیاتی افسران بھی اس کے ہمراہ موجود ہیں

محرم الحرام کے دوران عزاداران کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو برق...

396 0
396 0

محرم الحرام کے دوران عزاداران کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ مختلف امام بارگاہوں کے اطراف جاری صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیاچیئرمین نے امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کی اور انتظامیہ کی جانب سے کرائے جانے والے کاموں کے حوالے سے ان کی رائے حاصل کی منتظمین سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کرائے جانے والے کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چند مقامات پر برساتی پانی کی نکاسی کی وجہ سے ہونے والی دشواریوں سے آگاہ کیا چیئرمین نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو برساتی پانی کی نکاسی کیلئے فوری اقدامات کرنے کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ منتظمین سے رابطہ میں رہنے اور ان کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کو فوری حل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے بلدیاتی افسران نے امام بارگاہوں کے اطراف کیئے جانے والے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منتظمین کی مشاورت سے صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ امام بارگاہوں کے اطراف برساتی پانی کی نکاسی اور کیچڑ و گندگی کے خاتمہ کیلئے بھی موثر اقدامات کیئے جارہے ہیںجبکہ چیئرمین نے گذشتہ روز مائی گاڑی میں پکنک کے دوران ڈوب کر جاںبحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور اس المناک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت بھی کی قبل ازیں چیئرمین بلدیہ غربی ، میونسپل کمشنر اور افسر اطلاعات نے سینئر رپورٹر مشتاق کانپوری کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا انہوں نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور مشتاق کانپور ی واہل خانہ کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں صبر جمیل عطا فرمائے

In this article

Join the Conversation