چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمدخان بلدیاتی افسران کے ہمراہ امام گاہ خدیجتہ الکبری کے اطراف جاری کاموں کا معائینہ کر رہے ہیں

محرم الحرام کے دوران عزاداران کو سہولیات کی فراہمی کے عمل میں مصروف بلدیہ غربی کی ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ...

409 0
409 0

محرم الحرام کے دوران عزاداران کو سہولیات کی فراہمی کے عمل میں مصروف بلدیہ غربی کی ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ امام بارگاہ خدیجتہ الکبری کے اطراف جاری کاموںکا معائینہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امام بارگاہ کے منتظمین بھی موجود تھے منتظمین نے انتظامیہ کی جانب سے کرائے جانے والے کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ غربی کا شکریہ ادا کیا چیئرمین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی ، کچرے کی منتقلی اور روشنی کیلئے اضافی لائیٹس کی تنصیب کا کام برق رفتاری سے مکمل کیا جارہا ہے جبکہ جلوس کی گذرگاہوں پر تعمیر مرمت کے جاری کاموں کو برق وقت مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے بعد ازاں چیئرمین نے بلدیہ زون میں مختلف امام بارگاہوں کے منتظمین سے بھی ملاقات کی اور انتظامیہ کی جانب سے کرائے جانے والے کاموں کے بارے میں ان کیا آراء حاصل کیں منتظمین نے چند حل طلب مسائل کی جانب توجہ دلاتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے کرائے جانے والے کاموں کو مجموعی طور پر تسلی بخش قرار دیا چیئرمین نے کہا کہ بلدیہ غربی میں 68 بڑی امام بارگاہ ہیں جہاں بیک وقت صفائی ستھرائی ، کچرے کی منتقلی اور روشنی کے انتظامات کے علاوہ جلوس کی گذرگاہوں پر تعمیر و مرمت اور دیگر ضروری نوعیت کے امور کی تکمیل کیلئے کام شروع کرائے گئے ہیں برسات کی وجہ سے کاموں کی تکمیل میں مشکلات آئیں مگر بلدیہ غربی کی ٹیم نے جذبہ ایمانی سے سرشار ہوکر سہولیات کی فراہمی کا عمل جاری رکھا اور انہیں یقین ہے کہ عاشورہ سے قبل تمام کاموں کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائے گا۔

In this article

Join the Conversation