چیئرمین بلدیہ اظہارالدین احمد خان بلدیہ غربی کے مختلف مقامات پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ وریلی کی قیادت کر رہے ہیں اس موقع پرا نکے ہمراہ میونسپل کمشنر وسیم مصطفیٰ سو مرو، اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیہ افسران بھی موجود ہیں

کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں مظلوم مسلمانوں پر ظلم و برببریت کی سختی سے مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ...

485 0
485 0

کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں مظلوم مسلمانوں پر ظلم و برببریت کی سختی سے مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے بلدیہ غربی کی مختلف مقامات پر کشمیری بھائیوں سے اطہار یکجہتی کیلئے منعقدہ احتجاجی جلسہ و ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیا احتجاجی مظاہروں میں چیئرمین بلدیہ غربی کی قیادت میں اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور افسران ،ملازمین بلدیہ غربی بے بھرپور شرکت کی احتجاجی مظاہروں کا آغاز صبح 11بجے کیا گیا 12بجے قومی ترانہ اور کشمیری ترانہ مظاہرین نے پڑھا اور 12:30بجے تک خاموشی اختیار کی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا بلدیہ غربی کے اسکولوں کے بچوں اور اساتذہ نے خصوصی شرکت کی جبکہ چیئرمین بلدیہ غربی کے ہمراہ میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور افسران وعملہ کے ساتھ ساتھ عوام کی بڑی تعداد نے بھی حصہ لیا اور فلک شگاف نعروں سے اپنے غصہ کا اظہار کیا۔

In this article

Join the Conversation