کراچی (عاکف سعود) چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء کی ہدایت پر میونسپل کمشنر ظفر اقبال مغل اور ٹاؤن وائس چیئرمین عفان صغیر صدیقی نے عیدالاضحی کے حوالہ سے بنائے جانے والے کلیکشن پوائنٹس اور برساتی نالوں کا معائینہ کیا اس موقع پر انکے ہمراہ انجینئرنگ اور سالڈویسٹ کے افسران بھی موجود تھے وائس چیئرمین اورنگی ٹاؤن نے ہدایت کی کہ دوران تعطیلات متعلقہ افسران وعملہ اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اورنگی ٹاؤن کی تمام یونین کونسلوں میں موجود منتخب نمائندے رات ہویا دن عوام سے رابطہ میں رہیں انکی طرف سے موصولہ شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے پری مون سون کے حوالہ سے برسات کا بھی خطرہ ہے برسات سے پیدا ہونے والے مسائل اور آلائیشوں کی وجہ سے صورتحال گھمبیر ہوسکتی ہے آپ سب کوتعطیلات کے دوران انتہائی چوکنا رہنے کی ضرورت ہے وہ تمام شعبہ جات اور بلخصوص محکمہ جات ہنگامی انتظامات مشینری اور نفری کے ہمراہ موجود رہیں اورنگی ٹاؤن میں موجود دیگر یوٹیلیٹی سروسز کی فراہمی کے اداروں سے روابطہ کو مضبوط رکھیں تمام افسران اور اراکین کونسل اپنے اپنے علاقوں کی مانیٹرنگ کریں اور عوام کے مسائل کیلئے عملی اقدامات کریں اس موقع پر موجود افسران نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا میونسپل کمشنر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام شاہراہوں اور گرین بیلٹس سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے غیر قانونی مویشی منڈیوں کا خاتمہ تیز رفتاری سے جاری ہے گنجان آبادی ہونے کے باعث اورنگی ٹاؤن میں مسائل زیادہ ہیں مگرہم ٹاؤن چیئرمین کی ہدایت پر مصروف عمل ہیں تمام موجود مشینری اور عملہ کو افسران کی زیر نگرانی ہنگامی بنیادوں پر شکایت سیل میں تعینات کیا جاچکا ہے اور تمام متعلقہ اداروں سے مشترکہ حکمت عملی کے تحت رابطہ میں ہیں سندھ سالڈ ویسٹ اور دیگر اداروں کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے ٹاؤن وائس چیئرمین کو اپنی کارکردگی اور آنے والے وقت میں انجام دیئے جانے والے کاموں سے آگاہ کیا۔