اورنگی (عاکف) چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء نیٹاؤن وائس چیئرمین عفان صغیر صدیقی اورمیونسپل کمشنر ظفر اقبال مغل کے ہمراہ عیدالاضحی کے حوالہ سے اورنگی ٹاؤن میں بنائے جانے والے کلیکشن پوائنٹس اور نماز عید کے انتظامات کے حوالے سے عیدگاہوں کا تفصیلی دورہ کیااس موقع پر انکے ہمراہ اراکین کونسل،PSکے جنرل سیکریٹری ،سندھ سالڈ ویسٹ کے نمائندے ،بلدیاتی افسران، یوٹیلیٹی سروسز کی فراہمی کے نمائندوں کے علاوہ چائنیز کمپنیوں کے نمائندگان بھی موجود تھے ٹاؤن چیئرمین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ عوام کوعیدالاضحی میں قربانی کے جانوروں کی آلائیشوں کی تعفن اور بارشیوںکے پانی سے محفوظ رکھیںٹاؤن چیئرمین نے ہدایات کی کہ آنے والے دن آپ کیلئے کڑا امتحان ہے جس میں مساجد و امام بارگاہوں اورعیدگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی ،عید کے تینوں دن آلائیشوں کو ٹریکٹر ٹرالی ،سوزوکی گاڑیوں کے ذریعہ کلیکشن پوائنٹس تک پہچانا ہے کسی بھی گلی کوچوں اور شاہراہوں میں آلائیش نظر نہ آئیں سینٹشن اور سالڈ ویسٹ کے افسران و عملہ شکایاتی سیل میں موجود رہیں اور عوامی نمائندوں کی شکایات کا ازالہ کریں جبکہ باران رحمت کو عوام کیلئے پہلے قطرے سے آخری قطرے تک تکالیف سے محفوظ رکھنا ہے برساتی پانی کی نکاسی کو رواں دواں رکھنا ہے کہیں بھی بارش کے پانی جمع نہ ہو جبکہ ان تمام امور کی نگرانی ٹاؤن چیئرمین اور ٹاؤن وائس چیئرمین خود کریں گے اس موقع پر میونسپل کمشنر نے ٹاؤن چیئرمین کوبریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ نماز عید کے حوالے سے مساجد وامام بارگاہوں اور عیدگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیئے جارہے ہیں تاکہ عوام کو نماز عید کیلئے صاف ستھرا ماحول میسر ہوسکے اورنگی ٹاؤن میں نالوں کی صفائی کے حوالے سے کام بھی جاری ہے ہم نے ٹاؤن وائس چیئرمین کی مشاورت سے عیدالاضحی کے خصوصی ایام میں بھی عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کیئے ہیں بلدیہ غربی کے متعلقہ شعبہ جات کی چھٹیاں منسوخ کرکے مرکزی مقامات پر دفتر شکایات قائم کیئے ہیں صفائی ستھرائی آلائیشوں اور فضلہ کی منتقلی کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کیلئے بھی خصوصی اقدامات کیئے گئے ہیںجبکہ سالڈ ویسٹ کے نمائندوں نے ٹاؤن چیئرمین کو یقین دھانی کروائی کے عیدالاضحی کے ایام میں ٹاؤن انتظامیہ کے تعاون سے آلائیشوں کو اٹھانے اورٹھکانے لگانے کیلئے اور چونے کا چھڑکاؤ بھی کیا جائے گا۔