عید الاضحی کے تینوں دن چیئرمین ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء نے وائس چیئرمین عفان صغیر صدیقی اورمیونسپل کمشنر ظفر اقبال مغل کے ہمراہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی طرف سے جاری آپریشن کی نگرانی کی۔

کراچی(عاکف سعود) عید الاضحی کے تینوں دن اورنگی ٹاؤن میں چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء نے ٹاؤن وائس چیئرمین عفان صغیر صدیقی اورمیونسپل کمشنر...

475 0
475 0

کراچی(عاکف سعود) عید الاضحی کے تینوں دن اورنگی ٹاؤن میں چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء نے ٹاؤن وائس چیئرمین عفان صغیر صدیقی اورمیونسپل کمشنر ظفر اقبال مغل کے ہمراہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی طرف سے جاری آپریشن کی نگرانی کی اور مختلف علاقوں کا دورہ کرتے رہے جہاں عوامی شکایات موصول ہو رہی تھی چیئرمین ٹاؤن کی ہدایت پرمیونسپل کمشنراور اراکین کونسل کی زیر نگرانی شکایتی کیمپ بھی قائم کئے گئے اور علاقوں میں آلائشیں اٹھانے کے کاموں پر نظر رکھی گئی اور اورنگی ٹاؤن کے سنیٹری افسران کو بھی عوام کی جانب سے موصولہ شکایات کے ازالہ کیلئے سالڈ ویسٹ کے عہدیداران کے ساتھ مشترکہ طور پر عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے اقدامات کا عملی مظاہرہ جاری رکھا گیا اس موقع پرٹاؤن چیئر مین نے وائس چیئرمین اور میونسپل کمشنر کے ہمراہ ایام عید میںرات دن اورنگی ٹاؤن میں آلائشیں اٹھانے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے اور ان تمام مقامات پر جہاں فضلہ موجود تھا چونے کے چھڑکائو کے ساتھ ساتھ خوشبو کا اسپرے کا بھی اہتمام کیا ٹاؤن چیئر مین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اورنگی ٹاؤن کے تمام علاقوں میں سندھ سالڈ ویسٹ او ر محکمہ سینٹشن اجتماعی طور پر آلائشیں اٹھانے اور کچرہ و فضلہ اٹھاکر صفائی کے عمل میں مصروف ہیں مگر عوام کی جانب سے کہیں کہیں شکایات موصول ہو رہی ہیں اورنگی ٹاؤن ایک انتہائی گنجان آبادی ہونے کی وجہ سے بھی کارکردگی کو بغیر اراکین کونسل کی مشاور ت سے چلانا دشواری کا باعث ہے مگر بحیثیت ٹاؤن چیئرمین اور اراکین کونسل ہم سب محکمہ کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں کیونکہ ہمیں اپنی عوام کو جواب دینا ہے اور صاف ستھرا اورنگی ٹاؤن ہی ہمارا مشن ہے گنجان آباد ہونے کی وجہ سے جو دشواری ہو رہی ہے اس کے حل کیلئے اراکین کونسل اور اورنگی ٹاؤن کے محکمہ جات باہمی اشتراک عمل سے بھر پور انداز میں اپنی توانائیاں خرچ کرنے میں کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے ہیں ۔

In this article

Join the Conversation