چیئرمین اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء نے کہا ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں رہائش پذیر تمام افراد اور بزنس کمیونیٹی کے جملہ جلد از جلد حل کی جائینگی۔

کراچی (عاکف سعود) چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء نے کہا ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں رہائش پذیر تمام افراد اور بزنس کمیونیٹی کے جملہ...

512 0
512 0

کراچی (عاکف سعود) چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء نے کہا ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں رہائش پذیر تمام افراد اور بزنس کمیونیٹی کے جملہ مسائل کے حل کیلئے ترجیحات طہ کی جارہی ہیں مسائل کے حل کیلئے تمام اراکین اور افسران اشتراک عمل کو مضبوط بنائیں پارٹی قائدین کی وضع ہدایت ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے اور موجود وسائل کا بہترین انداز میں استعمال کرکے عوامی امنگوں کے مطابق صفائی ستھرائی ،تعمیر وترقی اور نوجوانوں کے لئے کھیل کود کی سرگرمیوں کے آغاز کیلئے حکمت عملی تیار کریں بالخصوص مارکیٹوں ،اسکولوں ،ہسپتالوں اور چھوٹی بڑی شاہراہوں کے اطراف اورگرین بیلٹس پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی مویشی منڈیوں کا فوری خاتمہ کریں اور عیدالاضحی سے قبل کچرے کے ڈمپ ختم صفائی ستھرائی اور اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں ان خیالات کا اظہار ٹاؤن چیئرمین نے میونسپل کمشنر ظفر اقبال مغل کے ہمراہ اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے سربراہ عبداللہ بٹرا کے ساتھ آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا اورنگی ٹاؤن بزنس کمیونٹی میں اورنگی ٹاؤن میں موجود تمام مارکیٹ کمیٹیوں کے نمائندگان موجود تھے انہوں نے ٹاؤن چیئرمین حاجی جمیل ضیاء سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور مختلف مارکیٹوں میں موجود مسائل سے آگاہ کیا میونسپل کمشنر نے تمام مسائل کیلئے عملی اقدامات کرنے کی یقین دھانی کروائی اور کہا کہ آپ کو بھی ہمارے ساتھ تعاون کرنا ہوگامارکیٹوں میں ٹیکس ریکوری کو بہتر بنانے اور خصوصا ٹیکس بینک چالان کی شکل میں جمع کروائیں اپنی اپنی مارکیٹوں میں موجود تجاوزات اور مارکیٹ میں ٹریفک کی آمدورفت کو تیز بنانا ہوگاجس سے مارکیٹوں میں خریداری کیلئے آنے والوں کو سہولت ہو قبل ازیںٹاؤن چیئرمین کو پھولوں کے ہار اور گلدستہ پیش کئے اور ٹاؤن چیئرمین بننے پر مبارکباد پیش کی گئی وفد نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے چیئرمین اورنگی ٹاؤن بننے سے ہمیں امید ہوچکی ہے کہ عوام کی ریلیف تیز رفتاری سے کام کئے جائیںگے اور جلد ہی اس تبدیلی کو ہم سب محسوس کرینگے بعد ازاں چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اورنگی PS-95کے جنرل سیکریٹری طارق علی،PS-94کے جنرل سیکریٹری رانا گلزار کے ہمراہ آئے وفد سے ملاقات کی اورشہید محترمہ بینظیر بھٹوکی 70ویں سالگرہ کا کیک کاٹااس موقع پر یوسیز چیئرمین ،وائس چیئرمین،کونسلرز، پارٹی عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعد اد موجود تھی۔

 

In this article

Join the Conversation