چیئر مین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان اراکین کونسل کے ہمراہ یوسی 12داتا نگر میں استر کاری کے کام کا معائینہ کررہے ہیں۔

کرسمس کی آمد سے قبل بلدیہ غربی کی حدودمیں تمام مسیحی آبادیوں میں صفائی ستھرائی ،کچرے کی منتقلی ،تعمیر ومرمت اور اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و تبدیلی کے...

413 0
413 0

کرسمس کی آمد سے قبل بلدیہ غربی کی حدودمیں تمام مسیحی آبادیوں میں صفائی ستھرائی ،کچرے کی منتقلی ،تعمیر ومرمت اور اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و تبدیلی کے کاموں کو مکمل کرنے کیلئے بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کا اظہارچیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے اراکین کونسل کے ہمراہ یوسی 12داتا نگر میں استرکاری کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیاچیئرمین نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل میں باقی مانندہ کاموں کی بروقت تکمیل کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے جبکہ مسیحی برادری کو ان کے مذہبی تہوار کے موقع پر صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر موجود وسائل کو بروئے کار لایا جائے مسیحی آبادیوں میں موجود گرجاگھروں کے اطراف صفائی ستھرائی ،تعمیر ومرمت ،روشنی اور جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کے خصوصی انتظامات کیئے جائیں تمام تر انتظامات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے مسیحی برادری کی جانب سے موصولہ تجاویز کی روشنی میں فرائض کی انجام دیہی کو یقینی بنایا جائے موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے چیئرمین کو تعمیر و مرمت کے جاری کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سڑکوں و شاہراہوں کی مرمت کے کاموں کو بروقت مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ تمام یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل سے استفادہ حاصل کیاجارہا ہے جبکہ کرسمس کے حوالہ سے مسیحی آبادیوں میں جاری صفائی ستھرائی ،تعمیرو مرمت ،کچرے کی منتقلی اور روشنی کے انتظامات کے حوالہ سے تمام مسیحی آبادیوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے افسران شب وروز جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ۔

In this article

Join the Conversation