چیئر مین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان میونسپل کمشنر عمران اسلم کے ہمراہ بلدیہ غربی کونسل کے عام اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔

بلدیہ غربی میں موجود مسائل کے حل اور عوام کو بلا تفریق بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام اراکین کونسل کی جانب سے موصولہ تجاویز کی روشنی میں...

496 0
496 0

بلدیہ غربی میں موجود مسائل کے حل اور عوام کو بلا تفریق بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام اراکین کونسل کی جانب سے موصولہ تجاویز کی روشنی میں جامع اور مربوط حکمت عملی سے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے میونسپل کمشنر عمران اسلم کے ہمراہ بلدیہ غربی کونسل کے عام اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا اجلاس میں آج کے ایجنڈے میں شامل قرادادوں پر بحث و مباحثہ کے بعد جو قرارداریں کثرت رائے سے منظور کی گئیں ان میںٹیکس ریکوری جوکہ صرف چار کروڑ روپے ہے اور مقررہ اہداف سے بہت کم ہے جس میں اضافہ کیلئے کارکردگی مذید بہتر بنانے کی منظوری، بلدیہ غربی کی حدود میں موجود شادی ہالوں اور بینکویٹ پر ٹیکس میں اضافہ، بلدیہ غربی کی ڈسپنسریوں اور زچہ خانوں کی مرمت اور دواؤں کی مد میں دو کروڑ روپے کی منظوری، بلدیہ غربی میں موجود پارکوں کی مرمت کی منظوری ، سیکٹر A3 بلدیہ زون فیملی پارک کیلئے اوپن ٹینڈر کی منظوری، فیملی پارک نذد اورنگی تھانہ NGO کے حوالے کرنے کی منظوری، K الیکٹرک کے پولز اور دیگر تنصیبات پر ٹیکس ریکوری کی منظوری، سرکاری ملازمین اور منتخب نمائندوں کیلئے میڈیکل انشورنس پالیسی کی منظوری، بلدیہ غربی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو ڈھائی سال تک خدمت سے محروم رکھا گیا لہذا ان کی مدت میں توسیع کرنے کی منظوری جبکہ ہر زون میں ماڈل ڈسپنسری کا قیام NGO کے تحت کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی آخر میں چیئرمین نے اجلاس میں شریک تمام اراکین کونسل سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اراکین کونسل نے جس مثبت انداز میں بلدیہ غربی کی تعمیر و ترقی کیلئے پیش کی جانے والی قراردادوں کو کثرت رائے سے منظور کیا اس پر میں ان کا بے حد ممنون و مشکور ہوں ۔

In this article

Join the Conversation