چیئر مین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان رکن صوبائی اسمبلی عدیل شہزاد و اراکین کونسل کے ہمراہ یوسی 12 شاہ محلہ میں از سر نو تنصیب کیئے جانے والے سیوریج سسٹم کا افتتاح کررہے ہیں جبکہ کرسمس کے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

بلدیہ غربی میں موجود مسیحی آبادیوں میں کرسمس سے قبل صفائی ستھرائی،روشنی کے انتظامات اور تعمیر و مرمت کے جاری کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے...

563 0
563 0

بلدیہ غربی میں موجود مسیحی آبادیوں میں کرسمس سے قبل صفائی ستھرائی،روشنی کے انتظامات اور تعمیر و مرمت کے جاری کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے رکن صوبائی اسمبلی عدیل شہزاد ،اراکین کونسل اور علاقہ معززین کے ہمراہ یوسی 21شاہ محلہ میں ازسر نو تنصیب کیئے جانے والے سیوریج سسٹم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا موقع پر موجود علاقہ معززین نے یونین کونسل میں سیوریج سسٹم کی تنصیب پر چیئرمین شکریہ ادا کیا جبکہ یونین کونسل میں موجود نالے کی جانب توجہ دلاتے ہوئے بتایا کہ نالے کی صفائی اور کسی بھی ناخوشگورا حادثہ سے بچنے کیلئے اس پر چھت ڈالنے کی اشد ضرورت ہے جس پر چیئرمین نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو نالے کی صفائی اور فوری کوورڈ کرنے کے ساتھ ہی یونین کونسل میں سڑک کی تعمیر و مرمت اور دیگر ضروری نوعیت کے کاموں کو اراکین کونسل اور علاقہ معززین کی مشاورت مکمل کرنے کے احکامات جاری کیئے بلدیاتی افسران نے چیئرمین کو یونین کونسل میں تعمیر و مرمت کے حوالے سے جاری کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یونین کونسل میں سیوریج لائینوں کی ازسر نو تبدیلی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ نالوں کی صفائی کا عمل جلد مکمل کرنے کے بعد کوورڈ کرنے کا کام شروع کردیا جائے گا مسیحی آبادیوں میں تعمیر و مرمت، صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو برق وقت مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل سے استفادہ حاصل کیا جارہا ہے جبکہ اقلیتی ملازمین کو کرسمس سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی بھی کردی گئی ہے۔

In this article

Join the Conversation