چیرئمین اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء نے پانی کی فراہمی آب کو یقینی بنانے کیلئے تمام سیاسی و مذہبی جماعت کو مدعو کیا ۔

چیئرمین اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء نے کہا ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں پانی کی عدم فراہمی ہم سب کا اجتماعی مسئلہ ہے اور اس مسئلہ کے حل...

381 0
381 0

چیئرمین اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء نے کہا ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں پانی کی عدم فراہمی ہم سب کا اجتماعی مسئلہ ہے اور اس مسئلہ کے حل کیلئے آپ سب کا تعاون ہماری ضرورت ہے عوام کو جلد ازجلد پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کے ساتھ ساتھ آپ سب کی کاوشیں بھی اس دیرینہ مسئلہ کو حل کرنے میں بار آور ثابت ہوسکتی ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے وائس ٹاؤن چیئرمین عفان صغیر صدیقی اور میونسپل کمشنر ظفراقبال مغل کے ہمراہ اپنے دفتر میں بلائے گئے سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے عہدیداران کے منعقدہ اجلاس میں آنے والے مہمانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اورنگی ٹاؤن میں موجود ، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ(ن)، ،ایم کیو ایم (پاکستان)، ،جماعت اسلامی، ،دعوت اسلامی، ،تحریک انصاف اور تحریک لبیک پاکستان کے اورنگی ٹاو?ن میں موجود زمداران۔نمائندگان کے علاوہ بلدیاتی نومنتخب اراکین اور ادارہ فراہمی ونکاسی آب کے جملہ ذمہ داران موجود تھے جو اورنگی ٹاؤن میں پانی کی فراہمی کے ذمہ دار ہیں۔
سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے ٹاؤن چیئرمین سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں ٹاؤن چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے اور عمرہ کی سعادت پانے پر مبارکباد پیش کی اور پانی کی فراہمی کے اس اہم مسئلہ پر اجلاس بلانے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا اس موقع پر ایم کیو ایم کے نمائندوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے پریشر کو بڑھایا جائے اور غیر قانونی ہائیڈرنیڈ کو فوری طور پر بند کیا جائے اور پانی کی لیکج کو فوری بند کیا جائے لیکج کی وجہ سے گٹر کا پانی پینے کی لائن میں شامل ہو جاتا ہے جماعت اسلامی اور دعوت اسلامی کے نمائندوں نے کہا کہ پانی کی لیکج کو ختم اور فراہمی کی ٹائمینگ کوبڑھایا جائے جو کہ صرف 02گھنٹے آتا ہے پاکستان مسلم لیگ کے نمائندوں نے تمام سیاسی اور مذہبی پارٹیوں کے موقف کی تائید کی ٹاؤن چیئرمین نے تمام پارٹی کے نمائندگان کی شرکت کو خوش آئند قرار دیا اور شکریہ ادا کیا کہ اورنگی ٹاؤن کی عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہم سب یکجا ہوئے ۔

In this article

Join the Conversation