چیئرمین اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء نے علیگڑھ کالونی گلفام آباد میں برساتی نالے کی صفائی اور چاکنگ پوائنٹس کا معائینہ کیا

کراچی(محمد عاکف سعود) چیئرمین اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء نے علیگڑھ کالونی گلفام آباد میں برساتی نالے کی صفائی اور چاکنگ پوائنٹس کا معائینہ کیا نالہ کے مختلف...

1347 0
1347 0

کراچی(محمد عاکف سعود) چیئرمین اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء نے علیگڑھ کالونی گلفام آباد میں برساتی نالے کی صفائی اور چاکنگ پوائنٹس کا معائینہ کیا نالہ کے مختلف مقامات سے چوک ہونے کے باعث ابتر صورتحال کافوری نوٹس لیا اور ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام موجود مشینری اور عملہ کو شوٹ نوٹس پر اس مقام پر طلب کیااور کاموں کا آغاز اپنی نگرانی میں کروایا موقع پر موجود علاقائی معززین نے نالے کی فوری صفائی کروانے پر میئر کراچی ،ٹاؤن چیئرمین اور میونسپل کمشنر کا شکریہ ادا کیا ٹاؤن چیئرمین نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت اور میئر کراچی کی خصوصی ہدایت ہم سب نو منتخب بلدیاتی نمائندے رات دن عوامی مسائل کے حل کیلئے مصروف عمل ہیں بلدیہ عظمی کا بھی ہمارے ساتھ بڑا تعاون موجود ہے ہمارے پاس نکاسی آب کی ایسی گھمبیر صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے وسائل موجود ہیں مگر بلدیہ عظمی اور دیگر اداروں کی مدد سے ہم عوام کو ریلیف کیلئے مصروف عمل ہیں اور ہر مقام پر موجود مسلئہ کے حل کیلئے اقدامات کررہے ہیں اس عمل میں ہمارے اراکین اور افسران کی بھرپور کاوشیں موجود ہیں میونسپل کمشنر ظفر اقبال مغل ،افسران اور اراکین ٹاؤن کونسل کی بھرپور رہنمائی کررہے ہیں اور ہم سب اپنے تجربہ سے فائدہ اٹھا رہے ہیں میونسپل کمشنر نے کہا کہ برساتی پانی کی نکاسی کے کاموں کو ہم چیلنج کی طرح انجام دے رہے ہیں۔

In this article

Join the Conversation