مین ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء،وائس چیئرمین عفان صغیر صدیقی اور میونسپل کمشنر ظفر اقبال مغل کے ہمراہ مشینری اور عملہ کو چوکنگ پوائنٹس کلئر کرنے کی ہدیات دی اور مختلف علاقوں میں پوائنٹس کاتفصیلی دورہ کیا۔

کراچی(عاکف سعود) چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء نے کہا ہے کہ متوقع برسات اور دوران برسات رہائش پذیر افراد کو بلدیاتی وسائل کی فراہمی...

1318 0
1318 0

کراچی(عاکف سعود) چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء نے کہا ہے کہ متوقع برسات اور دوران برسات رہائش پذیر افراد کو بلدیاتی وسائل کی فراہمی کیلئے کے ایم سی اور دیگر عوامی خدمات میں مصروف اداروں کی مددسے اورنگی ٹاؤن میں موجود مسائل پر قابو پانے کیلئے جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے ٹاؤن وائس چیئرمین عفان صغیر صدیقی ،میونسپل کمشنر ظفر اقبال مغل کے ایم سی کی جانب سے آنے والی مشینری کو چوکنگ پوائنٹس کی جانب روانہ اور مختلف علاقوں میں نالوں اورچوکنگ پوائنٹس کاتفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ اراکین کونسل، یوسی چیئرمین ،یوسی وائس چیئرمین ،کے ایم سی کے نمائندے ،ڈی ٹی او سینٹیشن اور علاقائی معززین بھی موجود تھے موقع پر موجود علاقائی معززین نے برسات کے حوالے مسائل سے آگاہ کیا چیئرمین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی کی جانب سے 10ڈمپر اور 4ایکسیویٹر آئے ہیں جن کی مدد سے نالوں اور چوکنگ پوائنٹس کو فوری صاف کیا جائے گااور جن علاقوں میں مشینری نہیں پہنچ سکتی وہاں افرادی قوت کے ذریعے نالوں کی صفائی کی جائیگی ٹاؤن چیئرمین نے مون سون کے پیشگی انتظامات کے حوالے سے کے ایم سی کے نمائندے اور ڈی ٹی او سینٹشن کو الرٹ رہنے کے احکامات دیئے نالوں کی صفائی کے دوران نکلنے والا کچرا و ملبہ فوراََ اٹھایا جائے، روڈ پر پڑا رہنے نہ دیا جائے، گندگی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اورتعفن بھی پھیلتا ہے، جس سے بیماریاں پیدا ہوتی ہیں، کچرا و ملبہ اٹھانے کے بعد چونے کا چھڑکاؤ اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کیا جائے جبکہ ادارہ فراہمی ونکاسی آب کے عملے کو ہدایت کی کہ جہاں جہاں نکاسی آب کی لائنیںچوک ہیں انہیں فوری طور صاف کیا جائے اس موقع پر میونسپل کمشنر نے چیئرمین کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایامون سون برسات کے حوالہ سے افسران وعملہ کی چھٹیاں منسوخ کرکے رین ایمرجنسی سینٹرز فعال کردیئے گئے ہیںجس میں چاق و چوبند افسران وعملہ تعینات کردیا گیا ہے جبکہ اورنگی ٹاؤن میں آلائشیں اٹھانے کے بعد صفائی ستھرائی اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے اور ان تمام مقامات پر جہاں فضلہ موجود تھا چونے کے چھڑکائو کے ساتھ ساتھ خوشبو کا اسپرے کا بھی کیا جارہاہے عوام کو متوقع بارشوں کے دوران اور بعد میں ہر مکمنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

In this article

Join the Conversation