چیئرمین اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء عمرہ کی ادائیگی کے بعد میونسپل کے بعد میونسپل کمشنر ظفر اقبال مغل اور افسران سے میٹنگ کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب مینوسپل کمشنر اور افسران ٹاؤن چیئرمین کو عمرے کی سعادت پانے پر مبراکباد، پھولوں ہار پہنا یا اور گلدستہ پیش کررہے ہیں۔

چیئرمین اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء نے کہا ہے کہ ہم سب کی یہ کوشش ہونی چاہیے کہ اپنے فرائض پوری محنت اور لگن سے انجام دے کر...

368 0
368 0

چیئرمین اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء نے کہا ہے کہ ہم سب کی یہ کوشش ہونی چاہیے کہ اپنے فرائض پوری محنت اور لگن سے انجام دے کر اپنی ذمہ داری کو بجا طور پر انجام دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد میونسپل کمشنر ظفر اقبال مغل اور افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے مجھے عمرے کی ادائیگی کا موقع دیا اس دوران اللہ تعالی کے حضور اورنگی کی ترقی کیلئے دعا بھی کی اور یہ عہد کیا کہ اورنگی ٹاؤن میں رہائش پذیر افراد کے مسائل اور انکے حل کیلئے رات ہویا دن اپنی ذمہ داریوں کی انجام دیہی میں کوتاہی نہ کرینگے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر سطح پر کام اور صرف کام کرینگے انہوں نے کہا کہ عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر سہولیات کی فراہمی کیلئے میونسپل کمشنر اور انتظامیہ اورنگی ٹاؤن نے جس طرح شب وروزجد وجہد کی وہ لائق تحسین اقدام ہے آخر میںمیونسپل کمشنر نے ٹاؤن چیئرمین کو عمرے کی سعادت پانے پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں ہار پہنایا اور گلدستہ پیش کیا

In this article

Join the Conversation