آل اورنگی ٹائون فٹبال لیگ چیمپئن شپ اورنگی محمڈن کی فائنل میں رسائی

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) آل اورنگی ٹائون فٹبال لیگ چیمپئن شپ میں اورنگی محمڈن نے ارکان اسپورٹس کو 2-1سے ہراکر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ارکان...

1010 0
1010 0

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) آل اورنگی ٹائون فٹبال لیگ چیمپئن شپ میں اورنگی محمڈن نے ارکان اسپورٹس کو 2-1سے ہراکر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ارکان اسپورٹس فٹبال گرائونڈ اورنگی میں جاری آل اورنگی ٹائون فٹبال لیگ چیمپئن شپ میں اورنگی محمڈن نے ارکان اسپورٹس کو2-1 سے قابو کرکے فائنل میں جگہ بنالی۔ کھیل کے پہلے ہاف کے 17ویں منٹ میں کاشف نے گول بناکر اپنی ٹیم کو میچ میں1-0 کی سبقت دلوادی ۔ جس کو ارکان اسپور ٹس کے محمد شاہ نے وقفے سے تین منٹ قبل 27 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر تھیں۔کھیل کے دوسرے ہاف میں اورنگی محمڈن کی طرف سے رفیق نے38 ویں منٹ میں اسکور کرکے اپنی ٹیم کو2-1 کی برتری دلوادی۔ ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد ارکان اسپورٹس نے گول برابر کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کامیابی نہیں مل سکی۔ ریفری کی فائنل وسل پر اورنگی محمڈن نے 2-1سے جیت اپنے نام کرکے فائنل کا ٹکٹ کنفرم کرالیا۔ ریفری جاوید ،ڈپٹی ریفریز نبی ، کلام، میچ کمشنر رضوان اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد سلیم سماء تھے۔

In this article

Join the Conversation