چیئر مین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین اور اراکین کونسل کے ہمراہ اورنگی زون یونین کونسل 17میں سی سی فلورنگ کے کام کا معائینہ کررہے ہیں۔

تمام یونین کونسلوں میں رہائش پذیر عوام کو بلدیاتی سہولیات برابری کی سطح پر فراہم کرنے کیلئے جامع اور مربوط حکمت عملی سے ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں...

718 0
718 0

تمام یونین کونسلوں میں رہائش پذیر عوام کو بلدیاتی سہولیات برابری کی سطح پر فراہم کرنے کیلئے جامع اور مربوط حکمت عملی سے ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین ،اراکین کونسل اور علاقہ معززین کے ہمراہ اورنگی زون یونین کونسل17میں سی سی فلورنگ اور سیوریج سسٹم کے مکمل کیئے جانے والے کاموں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا جبکہ یونین کونسل میں جاری دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی نے عوام کے دیرینہ مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی کیلئے انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے کرائے جانے والے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا بعد ازاں انہوں نے یونین کونسل 22 میں اندرونی گلیوں میں جاری نالوں کی صفائی کے کام جائزہ لیا چیئرمین نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اندرونی گلیوں میں نالوں کی صفائی کیلئے تمام تر دستیاب افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے نالوں سے نکالے جانے والے کچرے کی بروقت منتقلی کے ساتھ ساتھ نالوں کو آر سی سی سلیب سے کوورڈ کرنے کیلئے فوری اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے چیئرمین کو یونین کونسل میں نالوں کی صفائی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یونین کونسل کی تمام اندرونی گلیوں میں موجود نالوں کی صفائی کیلئے دستیاب افرادی قوت سے استفادہ حاصل کی جارہا ہے نالوں سے نکالے جانے والے کچرے کی منتقلی کے بعد نالوں کو کوورڈ کرنے کا کام شروع کردیا جائے گا۔

In this article

Join the Conversation