چیئر مین بلدیہ غربی اظہار احمد خان، سابق وزیر اوقاف عبدالحسیب، رکن صوبائی اسمبلی عدیل شہزاد اور منتظمین کے ہمراہ اجتماع گاہ کے اطراف جاری گزرگاہوں کی تعمیر و مرمت کے کاموں کا معائینہ کررہے ہیں۔

سالانہ تبلیغی اجتماع کے آغاز سے قبل سہولیات کی فراہمی کا عمل ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کا ر لایا جائے...

1270 0
1270 0

سالانہ تبلیغی اجتماع کے آغاز سے قبل سہولیات کی فراہمی کا عمل ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کا ر لایا جائے ان خیالات کا اظہارچیئرمین بلدیہ غربی اظہار احمد خان نے سابق وزیر اوقاف عبدالحسیب ، رکن صوبائی اسمبلی عدیل شہزاد ، اراکین کونسل اور منتظمین کے ہمراہ اجتماع گاہ کے اطراف جاری صفائی ستھرائی ، روشنی کے انتظامات اور گذرگاہوں کی تعمیر و مرمت کے کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق وزیر اوقاف عبدالحسیب اور رکن صوبائی اسمبلی عدیل شہزادنے منتظمین کو بھرپور تعاون کی یقین دیہانی کراتے ہوئے کہا کہ حق پرست اراکین اسمبلی اور منتخب بلدیاتی نمائندے اجتما ع گاہ کے اطراف بہترین بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے جامع اور مربوط حکمت عملی سے اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں چیئرمین نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سالانہ اجتماع کے موقع پر آنے والے افراد کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے صفائی ستھرائی کے کاموں کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے روشنی کے انتظامات کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ تعمیر ومرمت کے جاری کاموں کو قبل از وقت مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل سے استفادہ حاصل کیا جائے موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے اجتماع گاہ کے اطراف جاری کاموں کے بارے میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اجتماع گاہ کے اطراف صفائی ستھرائی ، روشنی کی فراہمی اور تعمیر و مرمت کے کاموں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل اور افرادی قوت سے استفادہ حاصل کیا جارہا ہے بلدیہ غربی میں یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروں خصوصا سولیڈویسٹ مینجمنٹ ،ادارہ فراہمی نکاسی آب ،کے الیکٹرک کے ساتھ اشتراک عمل کو مضبوط بنانے کی اشد ضرورت ہے ۔

In this article

Join the Conversation