چیئر مین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وائس چئیرمین بلدیہ غربی عزیز اللہ آفریدی، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے نمائندوں سے ملاقات کررہے ہیں

چیئرمین بلدیہ غربی اظہارا لدین احمد خان کا کہنا ہے کہ دین اسلام کی تعلیمات میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ انسانیت کی خدمت کے...

610 0
610 0

چیئرمین بلدیہ غربی اظہارا لدین احمد خان کا کہنا ہے کہ دین اسلام کی تعلیمات میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ انسانیت کی خدمت کے جذبے کو اپنا یا جائے اور اس فلسفے پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کے منتخب نمائندوں نے عمل درآمد جاری رکھا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی پر مبارکباد کے لئے آنے والے وائس چیئرمین بلدیہ غربی عزیزاللہ آفریدی ، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے منتخب نمائندوں اور افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ بلدیہ غربی میں منتخب نمائندوں نے جس طرح بارشوں اور اس کے بعد عید قرباں کے حوالے سے خدمات ان کی غیر موجودگی میں انجام دیں وہ قابل تعریف ہیں۔ تاہم سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کارکردگی بدستور درد سر بنی ہوئی ہے جس کے لئے وہ جلد ہی ڈسٹرکٹ ویسٹ کی کونسل کی مشاورت سے حکمت عملی ترتیب دے کر ضلعے بھر کی عوام کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔

In this article

Join the Conversation