عیدالاضحی کے موقع پر آلائیشوں کی منتقلی اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے فول پروف انتظامات کیئے جائیں۔ سید شبیہ الحسن

کراچی (عاکف سعود)عیدالاضحی کے موقع پر آلائیشوں کی منتقلی اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے فول پروف انتظامات کیئے جائیں ان خیالات کا اظہار ٹرانزکشن آفیسر ڈسٹرکٹ...

350 0
350 0

کراچی (عاکف سعود)عیدالاضحی کے موقع پر آلائیشوں کی منتقلی اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے فول پروف انتظامات کیئے جائیں ان خیالات کا اظہار ٹرانزکشن آفیسر ڈسٹرکٹ ویسٹ سید شبیہ الحسن اور ٹریثریری آفسرغلام سرور راہپوٹو نے اورنگی ،مومن آباد ،منگھوپیر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین ،وائس چیئرمین ،میونسپل کمشنر کے ہمراہ عیدالاضحی کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ کے موقع پر کیا میٹنگ میں اراکین کونسل اور سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے ذمہ داران کے علاوہ سپرنٹنڈنگ انجینئر ،ایکسین اور ڈی ٹی اوز کے علاوہ محکمہ جاتی افسران بھی شریک تھے ٹاؤن ناظمین نے گذشتہ سال سالڈویسٹ کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت اور تعاون کے بغیر سالڈویسٹ کو صفائی ستھرائی اور آلائیشوں کی منتقلی کے عمل میں ناکامی کا سامنا رہا اور اگر امسال انہوں نے پرانی روش برقرار رکھی تو ہم عوام کو کیا جواب دیں گے اس موقع پر سالڈ ویسٹ کے ذمہ داران نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ رواں سال عید الاضحی کے انتظامات میں تمام 33یوسی وائس چیئرمینوں کی مشاورت اور ان کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کی روشنی میں انتظامات کیئے جائیں گے سالڈ ویسٹ عیدالاضحی کے ایام میں صبح تارات گئے بلدیاتی نمائندوں سے آن بورڈ رہے گا عیدالاضحی کے انتظامات کے حوالے سے سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ کے نمائندوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام یونین کونسلوں میں ایمرجنسی سینٹر کا قیام اور آلائیش جمع کرنے کیلئے جس میں سرجانی ٹاؤن میں 2اورنگی ٹاؤن میں 5کیمپ لگائے جائیں گے جبکہ ہر یونین کونسل کو آلائیش اٹھانے کیلئے پہلے دن 8اوردوسرے دن 6سوزوکیاں فراہم کی جائیں گی امسال تقریبا 2لاکھ 30ہزار جانور قربان ہونے کی امید ہے آخر میںٹرانزیکشن آفیسر نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن کے چیئرمین قابل تعریف ہیں کہ انہوں نے ہم تمام کے ساتھ مکمل تعاون کیا اس کیلئے ہم شکر گذار ہیں انہوں نے سالڈ ویسٹ کے ذمہ داران سے کہا کہ عیدالاضحی کے انتظامات میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشنوں کی انتظامیہ کی جانب سے سالڈویسٹ کو بھرپور سپورٹ کیا جائے گا کیونکہ عوام کو خوشیوں کے تہوار پر صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں جبکہ تجاویز دی گئی کہ تینوں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اورنگی ،مومن آباد اور منگھوپیر میں ہر یونین کونسل میں الگ الگ ڈمپنگ پوائینٹ بنائے جائیں اور الگ الگ سالڈ ویسٹ کی جانب سے فوکل پرسن تعینات کئے جائیں اور عیدالاضحی کے خصوصی ایام میں آلائیش اٹھانے کی شکایت کے حوالے سے سابقہ بلدیہ غربی کے دفتر میں مرکزی شکایت سیل قائم کیا جائے جس میں تینوں ٹاؤن چیئرمینوں کے نمائندگان سالڈ ویسٹ کے ذمہ داران اور بلدیاتی افسران کی موجودگی کو یقینی بنائیں ۔

In this article

Join the Conversation