رکن قومی اسمبلی نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی کے ہمراہ نکاسی آب کی صورتحال کے حوالے سے سرجانی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

رکن قومی اسمبلی خواتین کی مخصوص نشست محترمہ شاہدہ رحمانی نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید شبیہ الحسن کے ہمراہ نکاسی آب کی صورتحال کے حوالے سے سرجانی ٹاؤن...

807 0
807 0
رکن قومی اسمبلی نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی کے ہمراہ نکاسی آب کی صورتحال کے حوالے سے سرجانی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

رکن قومی اسمبلی خواتین کی مخصوص نشست محترمہ شاہدہ رحمانی نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید شبیہ الحسن کے ہمراہ نکاسی آب کی صورتحال کے حوالے سے سرجانی ٹاؤن کے مختلف علاقوں گلشن معمار ، مسلم گوٹھ اورہندو گوٹھ کا دورہ کیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام اندرونی گلیوں میں برسات کی وجہ سے موجود پانی کی نکاسی اور کیچڑ وگندگی کے خاتمہ کیلئے مینول اور سڑکوں و شاہراہوں پر ڈی واٹرنگ پمپس کے ذریعہ پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے رکن اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی کی کچھ یوسیز نشیبی اور دیہی علاقوں پر مشتمل ہیں جس کے باعث یہاں بسنے والے مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم ان تمام تر حالات میں دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو بارشوں کے دوران اور بعد میں ہر ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نے رکن اسمبلی کو بتایا کہ بلدیہ غربی کی تمام یونین کمیٹیوں میں نکاسی آب کے حوالے سے کام جاری ہیں عوامی شکایات پر مختلف مقامات پر گٹر لائینوں کی صفائی اور چھوٹی بڑی نالیوں کی صفائی میں محکمہ سینٹیشن،محکمہ الیکٹریکل و مکینکل اور محکمہ انجینئر ینگ کی جانب سے جاری کاموں میں معاونت کا عمل جاری ہے موصولہ شکایات کے ازالہ کیلئے عملی اقدامات جاری گلیوں محلوں میں محکمہ سولڈ ویسٹ اورادارہ فراہمی و نکاسی آب کے افسران اور دیگر یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے اشتراک عمل سے اورنگی،سرجانی، منگھوپیر اور مومن آباد کے مختلف مقامات پر موجود برسات کے حوالہ سے پیدا ہونے والے مسائل کے خاتمہ کی جدوجہد میں بلدیہ غربی کی جانب سے مکمل معاونت کی جارہی ہے جس میں وقفہ وقفہ سے ایڈمنسٹریٹر ومیونسپل کمشنراور دیگر افسران کے ہمراہ معائینہ کررہے ہیں۔

In this article

Join the Conversation