نمائندہ خصوصی وزیر اعلی سندھ علی احمد جان نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کی مجموعی صورتحال کو بہتربنانے کیلئے عملی اقدامات کیئے جارہے ہیں برسات کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ابتر صورتحال ہے برساتی پانی نکاسی ،سیوریج اور صفائی ستھرائی کے نظام کو تمام متعلقہ اداروں کی معاونت سے بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کیئے جارہے ہیں جس میں سولڈ ویسٹ بلدیہ غربی ،ادارہ فراہمی و نکاسی آب اور دیگر محکمہ جات سے مشاورت جاری ہے جامعہ حکمت عملی سے ڈسٹر کٹ ویسٹ اور بلخصوص ان تمام مقامات کو بہت زیادہ متاثرہیں فوری طور پر کاموں کا آغاز کیا جارہاہے صفائی ستھرائی کو ترجیح دی گئی ہے انہوں نے مذید کہا کہ اس حوالہ سے وزیر اعلی سندھ اور وزیر بلدیات کی جانب سے مکمل سپورٹ حاصل ہے وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر بھرپور تعاون کررہے ہیں وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے ڈسٹرکٹ ویسٹ علی احمد جان نے بلدیہ غربی میں مون سون بارشوں اور اس سے ہونے والی تباہ کاریوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید شبیہ الحسن ،میونسپل کمشنر بلدیہ غربی غلام سرور راہپوٹو اور بلدیہ غربی کے متعلقہ محکمہ جات کے افسران ،سولڈ ویسٹ کے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تعینات افسران واہلکار وں نے شرکت کی اجلاس میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کیئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ مون سون برسات میں بلدیہ غربی نے بہت برا وقت گذارہ ہے اسی دوران عاشورہ محرم کے حوالہ موجود شکایات اور ان کے ازالہ کا جہاں جنگی بنیادوں پر مقابلہ کیا گیا وہیں اب دوران برسات ہی بلدیاتی الیکشن کیلئے بنائے گئے پولنگ اسٹیشنوں میں بلدیاتی وسائل کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ برساتی پانی کی نکاسی کیلئے جامعہ حکمت عملی سے پروگرام تشکیل دیئے گئے ہیں اس تمام عمل میں معاون خصوصی کا خصوصی تعاون بلدیہ غربی کا حاصل ہے جس میں انہوں نے وزیر اعلی سندھ اور وزیر بلدیات اور ڈی جی سولڈ ویسٹ سے ڈسٹرکٹ ویسٹ کیلئے خصوصی تعاون کی درخواست کی ہے اور جلد ہی بلدیہ غربی کی عوام کو ریلیف کی فراہمی کا آغاز کر دیا جائیگا اجلاس میں میونسپل کمشنر نے بلدیہ غربی کی تعمیروترقی میں سندھ گورنمنٹ کی جانب سے ہونے والے اقدامات پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ جلد ہی ڈسٹر کٹ ویسٹ میں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال پر قابو پالیا جائیگا ویگر انفرایسٹریکچر کی بحالی کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں ۔