ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید شبیہ الحسن نے مختلف یونین کمیٹیوں میں سیلاب متاثرین کی عارضی رہائش گاہوں کا دورہ کیا اور جراثیم کش اسپرے مہم جاری رکھنے کی ہدایت جاری کی۔

کراچی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید شبیہ الحسن نے بلدیہ غربی کی مختلف یونین کمیٹیوں میں سیلاب متاثرین کی عارضی رہائش گاہوں کا دورہ کیا انہوں نے بلدیہ غربی...

486
486

کراچی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید شبیہ الحسن نے بلدیہ غربی کی مختلف یونین کمیٹیوں میں سیلاب متاثرین کی عارضی رہائش گاہوں کا دورہ کیا انہوں نے بلدیہ غربی میں عارضی رہائش گاہوں میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی سیلاب متاثرین نے اپنے مسائل سے ایڈمنسٹریٹر کو آگاہ کیا ایڈمنسٹریٹر نے سیلاب متاثرین کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات دئیے انہو ں نے سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی عارضی رہائش گاہوں اور ان کے اطراف راستوں پرصفائی ستھرائی،روشنی کی فراہمی اورپینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہاہے انہوں نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایت دی عارضی رہائش گاہوں کے اطراف میں صفائی ستھرائی،روشنی کی فراہمی اور پینے کے پانی کی فراہمی کو ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف یونین کمیٹیوں میں ڈئینگی وائرس،ملیریا اور دیگر حشرات کے خاتمہ کیلئے جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤکو تسلسل سے جاری رکھا جائے انہوں نے کہا کہ برسات کی وجہ سے ملیریا اور ڈئینگی وائرس پھیلانے والے مچھروں کی افزائش کے پیش نظر بلدیہ غربی کی تمام یونین کمیٹیوں میں محکمہ سینی ٹیشن کی جانب سے ٹیمیں تشکیل دے کر مرحلے وار جراثیم کش ادویات کا اسپرے جاری رکھا جائے جس کے سلسلے میں آج یوسی 38یوسف گوٹھ،یوسی 22حسین آباد اوریوسی 11گبول کالونی کے علاقوں پر اسپرے کیا جائے گا اسپرے مہم کو موثر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ عصر اور مغرب کے درمیانی وقت جراثیم کش ادویات کے اسپرے کیا جائے تاکہ وبائی اور مہلک بیماریاں پھیلانے والے حشرات الارض کاخاتمہ یقینی بنایاجاسکے جبکہ سیلاب متاثرین امداد کیلئے سیاسی و سماجی اور مختلف این جی اوزکا بھی تعاون حاصل ہے۔

In this article