چیئر مین بلدیہ اظہار الدین احمد خان محرم الحرام کے انتظامات کے حوالہ سے منعقد مشاورتی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں اجلاس میں ڈسٹرکٹ وائس چیئر مین عزیزاللہ آفریدی، میونسپل کمشنر وسیم مصطفیٰ سومرو، پارلیمانی لیڈرز، مختلف مکاتب فکر کے علمائ، منتظمین جلوس اور بلدیاتی افسران بھی موجود ہیں

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے محرم الحرام کے حوالہ سے منعقدہ مشاورتی اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین عزیزاللہ آفریدی ، میونسپل...

536 0
536 0

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے محرم الحرام کے حوالہ سے منعقدہ مشاورتی اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین عزیزاللہ آفریدی ، میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو ،پارلیمانی لیڈرز کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے علماء متولی اور منتظمین جلوس نے شرکت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال کی انتھک محنت کرنے کے باوجود اگر کچھ کوتاہی ہوگئی ہو تو امسال کوشش کی جائیگی کہ نہایت نیک نیتی اور ذمہ داری سے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا اجلاس میں موجود منتظمین نے اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا کہ کئی علاقوں میں امام بارگاہوں اور جلوس کی گذرگاہوں پر جو مسائل ہیں وہ دیگر عوامی سہولیات کی فراہمی کے اداروں کے بھی ہیں ان مسائل کے حل کیلئے متعلقہ اداروں سے فطہ کتابت کے ذریعہ مطلعہ کیا جانے کی چیئرمین بلدیہ غربی نے یقین دھانی کروائی جبکہ اجلاس میں موجود تمام پارلیمانی لیڈرز نے اپنی اپنی پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے موجود مسائل اور انکے حل کیلئے مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی چیئرمین نے آج سے 10ستمبر دوران عاشورہ محرم تک چھٹیاں منسوخ کرنے کے احکامات بھی جاری کیئے گذشتہ بارشوں سے سڑکوں اور گلیوںکی حالت نہایت خراب ہوچکی ہے بلدیہ غربی اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مصروف ہے انہوں نے آنے والے تمام علماء کو یقین دھانی کروائی کہ وہ تمام علاقوں میں اپنے افسران اور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کے ہمراہ معائینہ کر ینگے اور آپ کی جانب سے بتائی جانے والی تمام شکایات کا ازالہ کرنے کی یقین دھانی کروائی بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام امام بارگاہوں ،مساجد اور جلوس کی گذرگاہوں پر موجود بلدیاتی مسائل کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کیئے جارہے ہیں قبل ازیں دوران اجلاس شرکاء نے چیئرمین بلدیہ غربی کو حج کی مبارک باد پیش کی محرم الحرام کے انتظامات کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس میں بلدیہ زون ،سائٹ زون،کیماڑی زون ،اورنگی زون اورسرجانی سے تعلق رکھنے والے مساجد ،امام بارگاہوں اورجلوس کی انتظامیہ کے نمائندوں اور بلدیاتی افسران نے شرکت کی ۔

In this article

Join the Conversation