چیئرمین بلدیہ اظہارالدین احمد خان حق پرست رکن قومی اسمبلی امین الحق کے ہمراہ بلدیہ غربی مین جاری صفائی مہم کامعائینہ کررہے ہیں اسموقع پرانکے ہمراہ ارکین صوبائی اسمبلی اور ارکین ڈسٹرکٹ کونسل بھی موجود ہیں

بلدیہ غربی میں رہائش پذیز افراد کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے چیئرمین بلدیہ غربی نے جنگی بنیادوں پر اپنی مدد آپ کے تحت...

407 0
407 0


بلدیہ غربی میں رہائش پذیز افراد کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے چیئرمین بلدیہ غربی نے جنگی بنیادوں پر اپنی مدد آپ کے تحت کچرہ کی منتقلی اور تمام یونین کونسلوں کے اراکین کی مشاورت سے صفائی ستھرائی کے کاموں کا آغاز کردیاچیئرمین نے رکن قومی اسمبلی امین الحق کے ہمراہ بلدیہ غربی کے مختلف زونوں میںجاری کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے بتایا کہ آپ سب کے تعاون اور مدد سے ہم سب آج اس قابل ہوئے ہیں کہ عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں مختلف یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کی آپس کی عدم تعاون سے بلدیہ غربی کی مجموعی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی تھی جگہ جگہ کچرہ اور گندگی کی شکایات اور عوامی صحت کو ناقابل تلافی نقصان کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام یونین کونسلوں میں موجود گلیوں محلوں میںندی نالوں مارکیٹوں ،اسپتالوں ،اسکولوں ،کالجوں اور دیگر ان مقامات پر جہاں کچرہ وگندگی موجود تھی اس کو صاف کرنے کی مہم کا آغاز کیا گیا آج سرجانی ٹاؤن میں شاہراہوں ندی نالوں اور خصوصا آبادیوں میں موجودکچرہ و ملبہ کے ڈھیروں جوکئی دنوں سے جمع تھے ان کو صاف کیا گیا ہے جن کا چیئرمین بلدیہ غربی اظہار احمد کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی امین الحق اور اراکین صوبائی اسمبلی نے جاری کاموں کا معائینہ کیا اس موقع پر انکے ہمراہ اراکین ڈسٹرکٹ کونسل بھی موجود تھ

In this article

Join the Conversation