چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان ممبر رابط کمیٹی ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ، سیدامینالحق، ممبرسی اوسی ابراھیم، اراکین صوبائی اسمبلی عدیل شہزاد، صداقت حسین اور ٹاؤن آگنا ئزرشاہد بشیر کے ہمراہ انٹر پری انجینئرنگ کے امتحانات 90 فیصد مارکس کے ساتھ کراچی میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے والے اورنگی ٹاؤن کے رہائشی عنایت اللہ بلوچ کو شیلڈز پیش کر رہے ہیں

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے ممبر رابطہ کمیٹی ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ،سید امین الحق،ممبر سی او سی ابراھیم ،اراکین صوبائی اسمبلی عدیل شہزاد، صداقت حسین اور...

659 0
659 0

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے ممبر رابطہ کمیٹی ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ،سید امین الحق،ممبر سی او سی ابراھیم ،اراکین صوبائی اسمبلی عدیل شہزاد، صداقت حسین اور ٹاؤن آگنائزر شاہد بشیر کے ہمراہ انٹرپری انجینئرنگ کے امتحانات میں 90فیصد مارکس کے ساتھ کراچی میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے والے اورنگی ٹاؤن کے رہائشی عنایت اللہ بلوچ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اس موقع پر چیئرمین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عنایت اللہ بلوچ نے پوزیشن حاصل کرکے یہ ثابت کردیا کہ اورنگی ٹاؤن کی کچی آبادی میں رہنے والا بچہ بھی تعلیم کے میدان میں کسی سے پیچھے نہیں ہے بلدیہ غربی میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیئے جارہے ہیں رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے کہا مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے علم کا حصول بے حد ضروری ہے جبکہ ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ نے کہا کہ خصوصا پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے فروغ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے تقریب کے اختتام پر عنایت اللہ بلوچ کو شیلڈز ، سوویئر اور دیگر تحائف بھی پیش کیئے گئے ۔

In this article

Join the Conversation