چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان یوسی 18 میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ بلدیاتی افسران بھی موجود ہیں

بلدیہ غربی میں سہولیات کی فراہمی کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ جاری کاموں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو بھی...

356 0
356 0

بلدیہ غربی میں سہولیات کی فراہمی کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ جاری کاموں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے یوسی 18 میںچمچہ ہوٹل تا مولوی عبدالحق اسکول روڈ کارپیٹنگ کے جاری کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یوسی چیئرمین شہزادہ شہاب ، وائس چیئرمین شاہد محمود اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے یوسی چیئرمین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑک کی تعمیر عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے گذشتہ پچیس سال سے مسلسل نظر انداز کیا جاتا رہا مگر چیئرمین بلدیہ غربی نے جس طرح عوام کے اس دیرینہ مطالبہ کو پورا کرنے میں جس طرح دلچسپی کا مظاہرہ کیا اس پر نہ صرف ہم بلکہ رہائش پذیر عوام بھی دل کی گہرائیوں سے ان کے ممنون و مشکور ہیں چیئرمین نے کہا کہ بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے محدود وسائل کے باوجود ہماری کوشش ہے کہ ان تمام علاقوں کہ جوماضی میں نظر انداز کیئے جانے کے سبب مسائل کی آماجگاہ بن گئے ہیں وہاں ہنگامی بنیادوں پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے چیئرمین نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام یونین کمیٹیوں میں جاری کاموں کو اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کی مشاورت سے مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے سہولیات کی فراہمی کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی بلدیاتی افسران نے بلدیہ غربی میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کرتے ہوئے چیئرمین کو یقین دلایا کہ سہولیات کی فراہمی کے عمل جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے افسران و عملہ پوری لگن اور دیانتداری سے فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں۔

In this article

Join the Conversation