چیئر مین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان آل کراچی یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دے رہے ہیں۔

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی میں کھیل کود کی سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے پلے گراؤڈز کی تعمیر و مرمت اور...

578 0
578 0

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی میں کھیل کود کی سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے پلے گراؤڈز کی تعمیر و مرمت اور سہولیات کی فراہمی پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے آل کراچی یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر کیاآل کراچی یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں نیشنل فرنٹیرنے غریب شاہ یونین فٹبال کلب کو پینالٹی ککس پر شکست دی جسے دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اس موقع پر ٹورنامنٹ کے آرگنائزر عبدالرزاق نے چیئرمین بلدیہ غربی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے اپنی مصروفیات کے باوجود ٹائم نکالا اس سے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انہیں کھیلوں سے کس قدردلچسپی ہے ساتھ ہی انہوں نے ٹورنامنٹ میں تعاون پر جماعت اسلامی کا بھی شکریہ ادا کیا آخر میں چیئرمین نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیئے۔

In this article

Join the Conversation