چیئر مین بلدیہ غریبی اظہار احمد خان محکمہ تعلیم بلدیہ غربی سائٹ زون کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی بشمول اعزازی تقریب برائے ریٹائر ملازمین میں ریٹائر ملازمین میں اسناد تقسیم کررہے ہیں

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہاہے کہ ملازمین کسی بھی ادارے کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں خصوصا ایسے ملازمین جو محنت اور...

563 0
563 0

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہاہے کہ ملازمین کسی بھی ادارے کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں خصوصا ایسے ملازمین جو محنت اور دیانتداری سے فرائض انجام دے کر ادارے کی نیک نامی کا باعث بنتے ہیں ان کی خدمات کو ریٹائر منٹ کے بعد بھی سنہری الفاظ میں یاد رکھا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم بلدیہ غربی سائٹ زون کے زیر اہتمام جشن عید میلادالنبی بشمول اعزازی تقریب برائے ریٹائر ملازمین میں مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر کیا تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ ٹیچرز اور دیگر افسران بھی موجود تھے پروگرام میں شریک بچوں نے جشن عید میلادالنبی کی مناسبت سے سرکار کی شان میں خوبصورت نعت خوانی کا مظاہرہ کیا آخر میں چیئرمین نے محکمہ ایجوکیشن کے افسران کے ہمراہ ریٹائر ملازمین میں اسناد تقسیم کیں محترمہ ستارہ باجی جو کہ دنیا سے جاچکی ہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں ان کی بیٹی کو اسناد پیش کی گئیں۔

In this article

Join the Conversation