رکن صوبائی اسمبلی عدیل شہزاد نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید شبیہ الحسن اور پاکستان مجلس عزادران کے عہددار ایس ایم نقیکے ہمراہ جلوس میں شرکت کی۔

رکن صوبائی اسمبلی عدیل شہزاد نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید شبیہ الحسن اور پاکستان مجلس عزادران کے عہددار ایس ایم نقیکے ہمراہ گذشتہ شب امام بارگاہ پنجتن سے...

553 0
553 0

رکن صوبائی اسمبلی عدیل شہزاد نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید شبیہ الحسن اور پاکستان مجلس عزادران کے عہددار ایس ایم نقیکے ہمراہ گذشتہ شب امام بارگاہ پنجتن سے نکلنے والے جلوس میں شرکت کی انہوں نے مرکزی امام بارگاہوں ،مجالس ،جلوس کی گذرگاہوں پر بلدیاتی سہولیات کا جائزہ لیا رکن اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاشورہ محرم کے مرکزی جلوس کے موقع پر صفائی ستھرائی اور روشنی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ممکنہ برسات کے پیش نظر اس طرح انتظامات کیئے جائیں کہ عزادران کو عاشورہ محرم کے مرکزی جلوس کے دوران مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے رکن اسمبلی نے کہا کہ 8اور 9محرم کے جلوس کی گذرگاہوں میںمنتظمین کی نشاندہی پر روشنی کی فراہمی اورسیوریج سسٹم کی درستگی کے کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت دی اس موقع پاکستان مجلس عزادران کے عہددار نے ایڈمنسٹریٹر اور انکی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں جب یہاں بارش کے بعدجو صورتحال تھی مگر آپ اور آپکی ٹیم نے جس طرح امام بارگاہوں اور جلوس کی گذرگاہوں میں صفائی ستھرائی، پیور بلاکس کی تنصیب اور روشنی کی فراہمی کے انتظامات کیئے وہ قابل ستائش عمل ہے اس دوران ایڈمنسٹریٹر نے رکن اسمبلی اورپاکستان مجلس عزادران کے عہددار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود آپ کے مسائل پر توجہ مرکوز رکھی برسات کی وجہ سے بلدیاتی مسائل بڑھنے کے باوجود محرم الحرام کے انتظامات کی تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے منتظمین کی مشاورت سے ہی آج ہم عزاداران کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور عزادران کی شکایات کابھی خاتمہ ممکن بنارہے ہیں اس عمل کویقینی بنانے میں میری اور میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو کی سربراہی میں عاشورہ محرم کے خصوصی موقع پر صفائی ستھرائی سڑکوں پر موجود گڑھوںکی مرمت خصوصی مقامات پر روشنی کا اہتمام ،پیور بلاکس کی تنصیب اور نکاسی آب کی شکایات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

In this article

Join the Conversation