چیئر مین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کے ہمراہ یوسی 13 میں جاری روڈ کا رپیٹنگ کے کام کا معائینہ کر رہے ہیں

بلدیہ غر بی میں جاری ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کی مشاورت سے بروقت مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار...

1329 0
1329 0

بلدیہ غر بی میں جاری ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کی مشاورت سے بروقت مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کے ہمراہ یوسی 13 میں جاری روڈ کارپیٹنگ کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علاقہ معززین اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے علاقہ معززین نے یونین کمیٹی میں جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلدیہ غربی نے جس طرح عوام کے دیرینہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور صحت کی خرابی کے باوجود ترقیاتی کاموںکی تکمیل کو یقینی بنایا اس پر ہم دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں چیئرمین بلدیہ غربی نے کہا کہ بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے محدود وسائل کے باوجود اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کی مشاورت سے تمام یونین کمیٹیوں میں برابری کی سطح پر وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیئے جارہے ہیں چیئرمین موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا تمام یونین کمیٹیوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی بروقت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جاری کاموں میں معیاری میٹریل کے استعما ل کو بھی یقینی بنایا جائے ترقیاتی کاموں میںکسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی آخر میں چیئرمین بلدیہ غربی کی صحتیابی پر بکرے کا صدقہ بھی کیا گیا۔

In this article

Join the Conversation