چیئرمین بلدیہ بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین، پارلیمانی لیڈر، سی اوسی کے ممبر اور اراکین کونسل کے ہمراہ اورنگی زون یوسی 17 اور یوسی 27 میں مکمل ہونے والےکاموں کا افتاح اور جاری کاموں کا معائینہ کر رہے ہیں

تمام یونین کونسلوں میں رہائش پذیر عوام کو بلدیاتی سہولیات برابری کی سطح پر فراہم کرنے کیلئے جامع اور مربوط حکمت عملی سے ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں...

1018 0
1018 0

تمام یونین کونسلوں میں رہائش پذیر عوام کو بلدیاتی سہولیات برابری کی سطح پر فراہم کرنے کیلئے جامع اور مربوط حکمت عملی سے ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین ،پارلیمانی لیڈر ذیشان احمد ،سی او سی کے ممبر شاہد بشیر ،اراکین کونسل اور علاقہ معززین کے ہمراہ اورنگی زون یوسی 17 اور یوسی 27میںمکمل کیئے جانے والے ترقیاتی کا کاموں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی نے یونین کونسلوں میں ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے مکمل کیئے جانے منصوبو ں پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا عوام کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کیلئے جس طرح چیئرمین بلدیہ غربی اور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل جدوجہد کررہے ہیں اس پر دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیںبعد ازاں چیئرمین نے رکن اسمبلی اور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کے ہمراہ یونین کمیٹیوں میں جاری کاموں کا معائینہ بھی کیا چیئرمین نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام جاری کاموں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل سے استفادہ حاصل کیا جائے جاری ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی بلدیاتی افسران نے جاری کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یونین کونسلوں میں جاری ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانے میں افسران و عملہ اپنے فرائض پوری خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیں۔

In this article

Join the Conversation