چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان پارلیمانی لیڈر ذیشان احمد خان اور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کے ہمراہ یوسی 05 پاک کالونی کی اندرونی گلیوں میں روڈ کار پیٹنگ کے کام کا معائینہ کر کرہے ہیں

بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام یونین کمیٹیوں میں ہنگامی بنیادوں پر ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں...

995 0
995 0

بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام یونین کمیٹیوں میں ہنگامی بنیادوں پر ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے پارلیمانی لیڈر ذیشان احمد خان اور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کے ہمراہ یوسی 05 پاک کالونی کی اندرونی گلیوں میں روڈ کارپیٹنگ کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علاقہ معززین اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے علاقہ معززین نے یوسی 05 ترقیاتی کام کروانے پر چیئرمین بلدیہ غربی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اندرونی گلیوں کی مرمت عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جس کی تکمیل پر ہم ان کے انتہائی ممنو ن و مشکور ہیں چیئرمین نے کہا عوام کو سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے محدود وسائل کے باوجود تمام یوسیز میں وسائل کی مساوی تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے اراکین ڈسٹرکٹ کونسل بھرپور جدوجہد کررہے ہیں چیئرمین نے جاری ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل کو چیک کرتے ہوئے بلدیاتی افسران اور ٹھیکیدار کو پابند کیا کہ معیاری میٹریل کے استعمال کے ساتھ ساتھ جاری کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے سہولیات کی فراہمی کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی قبل ازیں اراکین ڈسٹرکٹ کونسل سائٹ زون کی جانب سے چیئرمین بلدیہ غربی کی صحت یابی پر بکروں کا صدقہ اور ان کی درازی عمر کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی ۔

In this article

Join the Conversation