چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان الیکشن کمیشن کی جانب سے عوام میں ووٹ کے حوالے سے شعور کی آگاہی کی تقریب میں موجود ہیں تقریب میں اراکین سندھ اسمبلی علی خورشیدی، سعیدآفریدی، اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور اسسٹنٹ الیکشن کمشنر ضلع غربی عبدالصمد آفریدی بھی موجود ہیں

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عوام میں ووٹ کے حوالے سے شعور کی آگاہی کیلئے نیشنل ووٹرز...

1078 0
1078 0

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عوام میں ووٹ کے حوالے سے شعور کی آگاہی کیلئے نیشنل ووٹرز ڈے کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے میرا ووٹ میری پہچان کے عنوان سے عبدالحامد بدایونی ڈگری سائنس کالج میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں اراکین سندھ اسمبلی علی خورشیدی،سعید آفریدی ،اراکین ڈسٹرکٹ کونسل ، اسسٹنٹ الیکشن کمشنر ضلع غربی عبدالصمد آٖفریدی اور طلبہ بھی شریک تھے چیئرمین نے اپنے خطاب میں مذید کہا کہ خصوصا یوتھ اپنے ووٹ کا بہت سوچ سمجھ کر استعمال کریں انہوں نے حالیہ مردم شماری کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں جان بوجھ کر کراچی کی آبادی کو کم ظاہر کیا گیا ہے جبکہ اسکول و کالجز کی بہتری کیلئے بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا اراکین اسمبلی نے اپنے خطاب میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کا درست استعمال ہی ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اراکین کو یقین دلایا کہ ووٹ سے متعلق شعور کی آگاہی کیلئے وہ ان کے شانہ بشانہ کردار ادا کریں گے ڈاکٹر طارق نے اپنے خطاب میں الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے بہترین پروگرام قرار دیا قبل ازیں اسسٹنٹ الیکشن کمشنر ضلع غربی عبدالصمد آٖفریدی نے میرا ووٹ میری پہچان کے عنوان سے منائے جانے والے دن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ عوام کی سہولت کیلئے ڈسپلے سینٹر قائم کیا گیا ہے جہاں عوام ووٹ کے اندراج کے ساتھ ساتھ ووٹ کی منتقلی و درستگی اور ووٹ کا اخراج بھی کراسکتے ہیں۔

In this article

Join the Conversation