چیئرمین بلدیہ اظہارالدین احمدخان رکن قومی اسمبلی امین الحق ہمراہ مولوی عبدالحق اسکول میں کمپیوٹر لیب کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کر رہے ہیں اس موقع پر اراکین ڈسٹرکٹ کونسل، محکمہ تعلیم بلدیہ غربی کے افسران، متعلقہ اسکول کے اساتزہ اکرام اور تعلیمی سرگرمیوں کے حوالہ سے مختلف NGO کے نمائندگان بھی موجود ہیں

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے رکن قومی اسمبلی امین الحق کے ہمراہ مولوی عبدالحق اسکول میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا مولوی عبدالحق اسکول میں...

1021 0
1021 0

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے رکن قومی اسمبلی امین الحق کے ہمراہ مولوی عبدالحق اسکول میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا مولوی عبدالحق اسکول میں ویثرن آف کالج (ہیلپنگ ہیومینٹی) الاانصار ایجوکیشن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے بلدیہ غربی میں طلبہ اور طالبات کیلئے کمپیوٹر لیب قائم کی گئی جس سے یہاں رہنے والے محنت کشوں کے بچوں کو جدید تعلیم کی سہولیات میسر آئینگی کمپیوٹر لیب کے قیام کے سلسلے میں ایک سادہ سی تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں رکن قومی اسمبلی امین الحق نے چیئرمین بلدیہ غربی کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر لیب کا افتتاح کیا اس موقع پراراکین سندھ اسمبلی جناب صداقت حسین ،عدیل شہزاد اور علی خورشیدی نے خصوصی شرکت کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی امین الحق نے کہا کہ طلبہ وطالبات محنت کو اپنا منشور بنائیں جب ہم محنت کرینگے تو ہی کامیابی حاصل ہوگی کامیابی حاصل کرکے ہی ہم اورنگی ٹاؤن کو ماڈل بناسکتے ہیں چیئرمین بلدیہ غربی نے کہا کہ تعلیم کے حصول کیلئے آسانیاں فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے آپ میں سے ہی کوئی اعلی تعلیم حاصل کرکے ڈاکٹر عبدالقدیر بن سکتا ہے اس موقع پر اراکین ڈسٹرکٹ کونسل ، محکمہ تعلیم بلدیہ غربی کے افسران ،متعلقہ اسکول کے اساتذہ اکرام اور تعلیمی سرگرمیوں کے حوالہ سے مختلف NGOکے نمائندگان ،طلبہ اور طالبات کے علاوہ معززین بھی موجود تھے۔بعدازاں چیئرمین بلدیہ غربی نے اراکین کونسل کے ہمراہ سابقہ یوسی نائب ناظم سید بادشاہ سے ملاقات کی اور ان کے صاحبزادے سید حسن بادشاہ جو کہ بلدیہ غربی کے ملازم بھی تھے کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور یقین دلایا کی واجبات کی ادائیگی کو جلد یقینی بنایا جائے گا۔

In this article

Join the Conversation