چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان علماء کرام، اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ جلوس کی گذرگاہوں میں کلورٹ کی صفائی کے جاری کام کا جائزہ لے رہے ہیں

جشن ولادتﷺ کے موقع پر بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ جلوس کی گذرگاہوں پر تعمیر...

1013 0
1013 0

جشن ولادتﷺ کے موقع پر بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ جلوس کی گذرگاہوں پر تعمیر و مرمت کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے علماء کرام، اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ جلوس کی گذرگاہوں اور کلورٹ کی صفائی کے جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا چیئرمین موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو قبل از وقت مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ جلوس کی گذرگاہوں پر جاری تعمیر و مرمت کے کاموں کو قبل از وقت مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل سے استفادہ حاصل کیا جائے جبکہ کلورٹ کی صفائی کے بعد چھت کی بھرائی کاکام شروع کیا جائے بعد ازاں چیئرمین نے سنی تحریک کے وفد سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور جشن ولادت کے حوالے سے کیئے جانے والے انتظامات سے آگاہ کیا سنی تحریک کے وفد نے انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے کیئے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چند مقامات پر لائیٹس کی تنصیب کے حوالے سے سفارشات پیش کیں جس پر چیئرمین نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو مذکورہ مقامات پر روشنی کے انتظامات میں بہتری لانے کیلئے مذید لائیٹس کی تنصیب کو یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیئے۔

In this article

Join the Conversation