چھ سالہ رابعہ کے اغوا، زیادتی اور قتل کے ملزمان نے سندھ ہائیکورٹ میں ضمانت کے لئے درخواست دائر کردی

آج بدھ کو ہونے والی سماعت کے دوران بچی کی والدہ انصاف کے لئے دہائیاں دیتی رہی ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ انصاف کے لئے بیٹھے ہیں...

1143 0
1143 0
آج بدھ کو ہونے والی سماعت کے دوران بچی کی والدہ انصاف کے لئے دہائیاں دیتی رہی ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ انصاف کے لئے بیٹھے ہیں میرٹ پر ہی فیصلہ کریں گے ۔
 
زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی رابعہ کی ماں سندھ ہائی کورٹ میں آبدیدہ ہوگئیں، بولیں ملزمان دھمکیاں دے رہے ہیں ۔
 
سماء سے بات کرتے ہوئے بچی کی والدہ نے انصاف نہ ملنے پر خود سوزی کی دھمکی دے دی ۔
 
انہوں نے کہا کہ میں غریب ہوں کہاں جاؤں، زینب کی طرح رابعہ کو بھی انصاف دیا جائے۔
 
رواں سال 15 اپریل کو اورنگی ٹاؤن کے رہائشی بقا محمد کی کمسن بیٹی رابعہ کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا جس کے اگلے روز رابعہ کی لاش منگھوپیر تھانے کی حدود نادرن بائی پاس سے مل گئی تھی۔
 
کمسن بچی کی شناخت کے بعد مشتعل افراد نے منگھوپیر روڈ پر کمسن رابعہ کی میت کوسڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور اس دوران علاقہ میدان جنگ بن گیا اور اس ہنگامہ آرائی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص محمد الیاس جاں بحق جبکہ ایک درجن کے قریب پولیس افسر اور اہلکار مشتعل مظاہرین کے پتھرائو سے زخمی ہوگئے تھے۔
In this article

Join the Conversation