چیئر مین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان اراکین کونسل ہمراہ اورنگی زون میں جلوس کی گزرگاہوں پر تعمیر و مرمت اور فراہمی آب کیلئے ڈالی جانے والی لائن کے کام کا معائینہ کررہے ہیں۔

کراچی ( رپورٹ: اورنگی والے ) بلدیہ غربی کی حدود میں موجود مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی اورروشنی کے انتظامات کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ تمام یونین...

863 0
863 0

کراچی ( رپورٹ: اورنگی والے ) بلدیہ غربی کی حدود میں موجود مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی اورروشنی کے انتظامات کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ تمام یونین کونسلوں میں رہائش پذیر عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار چیرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے اراکین کونسل کے ہمراہ اورنگی زون میں جلوس کی گذرگاہوں پر تعمیر و مرمت اور فراہمی آب کیلئے ڈالی جانے والی لائن کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا چیئرمین نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کی فراہمی کے انتظامات کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ جشن ولادت کے حوالے سے نکالے جانے والے جلوسوں کی گذرگاہوں پر موجود کچرے کی منتقلی اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں موقع پرموجود بلدیاتی افسران نے جشن ولادت کے حوالے سے کیئے جانے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ علماء کرام کی جانب سے موصولہ تجاویز اور اراکین کونسل کی مشاورت سے تمام یونین کونسلوں میں موجود مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی ، کچرے کی منتقلی ،روشنی کی فراہمی اور تجاوزات کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ جلوس کی گذرگاہوں پر تعمیر و مرمت کے کاموں کو قبل از وقت مکمل کرنے کیلئے تمام تر موجود وسائل سے استفادہ حاصل کیا جارہاہے۔

In this article

Join the Conversation