صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان کی عیادت کے موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی، وائس چیئرمین بلدیہ وسطی، میونسپل کمشنر بلدیہ غربی، پارلیمانی لیڈرزاور اراکین بلدیہ غربی اور وسطی کے ہمراہ گروپ فوٹو

بلدیہ غربی اور وسطی میں بلدیاتی وسائل کے حوالہ سے حکومت سندھ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا سندھ کے ہر گلی محلہ میں اور خصوصا...

1268 0
1268 0

بلدیہ غربی اور وسطی میں بلدیاتی وسائل کے حوالہ سے حکومت سندھ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا سندھ کے ہر گلی محلہ میں اور خصوصا کراچی میں عوام کو بلدیاتی وسائل کی فراہمی بلاتفریق جاری رہیگی ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے چیئرمین بلدیہ غربی اظہار احمد خان کی عیادت کے موقع پر کیا اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی بھی موجود تھے ملاقات کے دوران صوبائی وزیر بلدیات نے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی اور بلدیہ وسطی میں موجود مسائل کے خاتمہ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر ہر ممکن تعاون کیا جائیگا اور بنیادی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کرنے کی یقین دھانی کروائی چیئرمین بلدیہ غربی اور وسطی نے صوبائی وزیر بلدیات کو پھول اور سندھی اجرک وٹوپی پیش کی اور ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ وسطی ،میونسپل کمشنر بلدیہ غربی ،پارلیمانی لیڈرز اور اراکین بلدیہ غربی اور وسطی بھی موجود تھے۔

In this article

Join the Conversation