چیئرمین بلدیہ غربی اظہارالدین احمد خان اراکین کونسل کے ہمراہ یوسی 80 میں جاری نالے کے تعمیراتی کاموں کا معائینہ کر رہے ہیں

بلدیہ غربی میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے اراکین کونسل کی مشاورت سے جامع اور مربوط حکمت عملی سے فرائض کی انجام...

425 0
425 0

بلدیہ غربی میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے اراکین کونسل کی مشاورت سے جامع اور مربوط حکمت عملی سے فرائض کی انجام دیہی کو یقینی بنایا جارہا ہے ان خیالات اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے اراکین کونسل کے ہمراہ یونین کونسل 08 میں جاری نالے کے تعمیراتی کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے کیا اس موقع بلدیاتی افسران اور علاقہ معززین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے علاقہ معززین نے یونین کونسل میں نالوں کی صفائی اور انہیں کوورڈ کروانے پر چیئرمین بلدیہ غربی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اندرونی گلیوں میں نالے کھلے ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا جس کے باعث سیوریج کا نظام بھی تباہ برباد ہوچکا تھا مگر چیئرمین نے ہمارے اس دیرینہ مطالبہ کو حل کرنے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اس پر ہم ان کے دل کی گہرائیوں سے ممنون و مشکور ہیں اس موقع پر چیئرمین گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس عمل کو یقینی بنانے کیلئے اراکین کونسل کی مشاورت سے تمام یونین کونسلوں میں برابری سطح پر ترقیاتی کام کروائے جا رہے ہیں جبکہ موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا جاری ترقیاتی کاموں کو برق وقت مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں معیاری میٹریل کے استعمال کو بھی یقینی بنایا جائے غیر معیاری میٹریل کے استعمال اور ٹائم لمٹ سے تجاوز کرنے والے کاموں پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت دفتری کاروائی عمل میں لائی جائے گی بلدیاتی افسران نے یونین کونسل میں جاری کاموں کے حوالے سے بریفنگ پیش کی۔

In this article

Join the Conversation