قومی اسمبلی سید امین الحق، اراکین صوبائی اسمبلی علی خورشیدی، صداقت حسین اور عدیل شہزاد کے اور یوسی وائس چیئر سرور عالم حسینی، صدر پاکستان بازار توقیر علی کے ہمراہ اورنگی زون میں از سر تعمیر شادام اسپورٹس گراونڈ کا افتتاح کررہے ہیں۔

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے رکن قومی اسمبلی سید امین الحق ،ا راکین صوبائی اسمبلی علی خورشیدی،صداقت حسین اور عدیل شہزاد کے ہمراہ یوسی وائس...

525 0
525 0

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے رکن قومی اسمبلی سید امین الحق ،ا راکین صوبائی اسمبلی علی خورشیدی،صداقت حسین اور عدیل شہزاد کے ہمراہ یوسی وائس چیئر سرور عالم حسینی، صدر پاکستان بازار توقیر علی اورنگی زون میں از سر نو تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کے بعد شاداب اسپورٹس گراؤنڈ کا باقائدہ افتتاح کردیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارکس و پلے گرانڈز سے قبضہ ختم کرواکر نوجوانوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے اور کرپشن کے خاتمہ میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے رکن صوبائی اسمبلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان نسل کو صحت افزا ماحول کی فراہمی اور یہاں کے رہنے والوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی ہم سب کی ذمہ داری ہے چیئرمین بلدیہ غربی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی میں رہنے والوں کو بلاتفریق سہولیات کی فراہمی کا عمل انتہائی برق رفتاری سے جاری ہے تمام یونین کونسلوں میں اراکین کونسل عوامی آراء کے مطابق وسائل کی تقسیم کے عمل میں مصروف ہیں بلدیہ غربی کا عزم ہے کہ صحت ،تعلیم ،کھیل کود اور دیگر بلدیاتی وسائل کی فراہمی جو کہ عوام کا بنیادی حق ہے اور ان وسائل کو عوام تک منصٖفانہ انداز میں پہچانے کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کو بروئے کار لایا جارہا ہے آج شاداب اسپورٹس گراؤنڈ میں موجود تمام عمر کے افراد خصوصا نوجوانوں میں جو جوش خروش دیکھنے میں آیا ہے وہ قابل رشک ہے بلدیہ غربی تمام یونین کونسلوں میں موجود پارکس و پلے گراؤنڈز تعمیر و مرمت حکمت عملی سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا اس عمل کا آغاز ہوچکا ہے تمام پارکس و پلے گرانڈز سے تجاوزات ختم کرکے نوجوانوں کو کھیل و تفریح کے مواقع فراہم کریں گے چیئرمین بلدیہ غربی نے 25 دسمبر کو شاداب گراؤنڈ پر کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا بھی اعلان کیا اس سادہ مگر پروقار تقریب میں عوام کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

In this article

Join the Conversation