ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید شبیہ الحسن نے اورنگی زون اور میونسپل کمشنر بلدیہ غربی غلام سرور راہپوٹو نے سرجانی ٹاؤن کی امام بارگاہوں اور جلوس کی گذرگاہوں کے اطراف انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

کراچی بلدیہ غربی میں محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید شبیہ الحسن نے اورنگی زون اور میونسپل کمشنر بلدیہ غربی غلام سرور راہپوٹو...

513 0
513 0

کراچی بلدیہ غربی میں محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید شبیہ الحسن نے اورنگی زون اور میونسپل کمشنر بلدیہ غربی غلام سرور راہپوٹو نے سرجانی ٹاؤن کی امام بارگاہوں اور جلوس کی گذرگاہوں کا دورہ کیااس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں محرم الحرام کے حوالہ سے باہمی مشاورت کا خصوصی خیال رکھا جائے منتظمین کی جانب سے موصولہ تجاویز کی روشنی میں مساجد وامام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی ،روشنی کی فراہمی ،نکاسی آب کی صورتحال اور جلوس کی گزرگاہوں پرتعمیر ومرمت کے کاموں کو مکمل کیا گیا ہے ایڈمنسٹریٹر نے بلدیاتی افسران اور منتظمین کے ہمراہ امام بارگاہوں اور جلوس کی گذرگاہوں کا جائزہ لیا ایڈمنسٹریٹر نے امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کرکے ان سے مسائل دریافت کیئے اور یقینی دیہانی کراتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے محرم کی آمد سے قبل ہی عزاداران کو سہولیات کی فراہمی کا عمل مکمل کرکے موصولہ شکایات کو دور کیا جارہا ہے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو احکامات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منتظمین کی جانب سے موصولہ شکایات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے جبکہ میونسپل کمشنر نے سرجانی ٹاؤن کی مختلف امام بارگاہوں اور جلوس کی گذرگاہوں کا معائینہ کیا انہوں نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے منتظمین کی مشاورت اور موصولہ تجاویزکی روشنی میں تمام موجود وسائل سے استفادہ حاصل کیا جائے۔

In this article

Join the Conversation